شادی پر بم کا تحفہ بھیج کر دلہا کو قتل کرنے والے شاطر کالج پرنسپل کو عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سابق کالج پرنسپل پنجی لال مہر کو پارسل بم کے ذریعے ایک نئے نویلے جوڑے کو نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب نوبیاہتا دلہے کے گھر شادی کے پانچویں روز کوریئر کے ذریعے ایک تحفہ موصول ہوا تھا۔
نوبیاہتا دلہے نے جیسے ہی پارسل کھولا خوفناک دھماکا ہوگیا تھا۔ دھماکے میں 26 سالہ دلہا اور ان کی 85 سالہ دادی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
جب کہ قریبی موجود دلہن ریما کو شدید زخمی حالت میں کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا۔
اس اندھے کیس کو حل کرنے میں پولیس تقریباً ناکام ہوگئی تھی لیکن ملزم کی ایک معمولی غلطی نے اسے پکڑوا دیا۔
پولیس نے کئی ماہ کی چھان بین کے بعد پنجی لال مہر کو گرفتار کیا تھا جو کہ مقتول کی والدہ کے ساتھ ایک مقامی کالج میں پڑھاتے تھے۔
تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ انھیں مقتول کی والدہ سے پیشہ ورانہ رقابت تھی جس پر وہ غصے میں رہتے تھے۔
ملزم نے تفتیش میں یہ اعتراف بھی کیا کہ اس نے دیوالی کے دوران پٹاخے جمع کرکے ان میں سے بارود نکالا اور بم بنایا تھا۔
بعد ازاں اس بم کو گفٹ بکس میں رکھ کر ’ایس کے شرما‘ کے جعلی نام سے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے بذریعہ کوریئر بھیجا۔
ملزم نے ایسا کوریئر منتخب کیا تھا جہاں سی سی ٹی وی یا اسکین نہ ہو، اور اپنا فون بھی اپنے گھر چھوڑ کر گیا تاکہ کوئی سراغ نہ مل سکے۔
یہاں تک کہ ملزم نے ٹرین کی ٹکٹ بھی نہیں لی تاکہ کسی ریکارڈ میں نہ آئے۔ مگر ایک گمنام خط نے پولیس کو نئی راہ دکھائی۔ اس خط میں نام کی غلطی کی گئی تھی۔
پارسل بھیجنے والے شخص کے نام ایس کے شرما کے بجائے ایس کے سنہا لکھا تھا۔ خط میں جرم کی کچھ تفصیلات دی گئیں جو صرف اصل مجرم کو معلوم ہو سکتی تھیں۔
سومیہ کی والدہ، جو خود ایک کالج کی استاد تھیں نے خط کے انداز تحریر سے پہچان لیا کہ یہ ان کے سابق ساتھی پنجی لال مہر کی تحریر ہو سکتی ہے۔
پولیس نے شک پر سابق کالج پرنسپل کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔