راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولاکوٹ(نیوز ڈیسک)راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ، آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی کے مطابق دہشت گردوں نے حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ لے رکھی تھی، اطلاع تھی کہ ملزمان آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اہلکار شہید کوٹ میں
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔