data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز مںظور کیں، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔اہم غیر ملکی ٹرانزیکشنز جن کے ذریعے ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئی، ،ان میں نیشنل لاجسٹکس سیل ( این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس دبئی کے مابین مشترکہ منصوبہ شامل ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے ذریعے ممکن ہوا۔اسی طرح ای کامرس کے شعبے میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویمل سول کو ایکوائر کیا۔ زرعی شعبے میں اٹلی کی کمپنی میسرز یوریکوم نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ میڈیا کے شعبے میں برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے اوگلیوی اینڈ میتھر، مائنڈ شیئر اور سوہو اسکوائر پاکستان کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ مزید برآں، سعودی کمپنی واکعب ڈیٹا نے ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی ووٹ ٹیک کے 80 فیصد حصص خریدے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ، کمپٹیشن کمیشن نے مقامی سطح پر 64 مرجر ٹرانزیکشنز کی منظوری دی، جن میں صنعتی و پیداواری شعبہ میں پچیس (25)، توانائی میں چودہ (14)، خدمات میں تیرہ (13)، فنانس میں گیارہ (11)، ریٹیل و صارفین کی اشیاء میں پانچ (5)، اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے ایک ٹرانزیکشن کی منمظوری دی گئی۔اہم مقامی سودوں میں یونائیٹیڈ عرب امارت کی وافی انرجی کے ذریعیعصیاد ہولڈنگ کی شیل پاکستان میں 77.

42 فیصد حصص کی خریداری شامل ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی ٹرانزیکشن رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصد حصص غیر ملکی کے شعبے

پڑھیں:

2 برس میں تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم: پاکستان، کرغزستان میں 15 سمجھوتے

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرے۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جبکہ دو سال میں تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر   چیف آف آرمی سٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی "ویڑن سینٹرل ایشیا" پالیسی کے تحت اپنے عزم کا اعادہ کیا کہا کہ کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور بالخصوص تجارت، توانائی، مواصلات اور عوامی روابط کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مزید براں، دورے کے دوران دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر موثر عمل درآمد کے ذریعے 2027ء۔2028ء تک دو طرفہ تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران 28-29 جولائی 2025ء کو اسلام آباد میں منعقدہ کرغزستان پاکستان مشترکہ سرکاری کمشن کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے علاقائی استحکام کے لیے توانائی کے شعبہ میں تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہو? CASA-1000 منصوبے پر بروقت اور موثر عملدرآمد کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پْرامن اور مستحکم افغانستان اور افغان عوام کے لیے پائیدار مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا اور اتفاق کیا کہ افغان طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ایک خودمختار، قابل عمل، متحد اور آزاد فلسطینی ریاست جو جون 1967ء سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف بطور دارالخلافہ پر مشتمل ہو کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ مذاکرات کے بعد خصوصی تقریب میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور کرغزستان کے صدر بھی موجود تھے۔ پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور کرغزستان کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ڑینبیک کولوبایف نے دستخط کیے۔ دریں اثناء کرغز صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم، تجارتی روابط میں اضافے کے لئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ شہبازشریف کی معاشی استحکام اور ترقی کے لئے کاوشیں ان کے ویژن کی عکاس ہیں۔ علاوہ ازیں کرغز صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ دریں اثناء نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے کرغیزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی ہے جس میں اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے صدر صادر ژاپاروف اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحق ڈار نے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ انہوں نے اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کرغیز تعلقات کو مشترکہ دلچسپی کے ہر شعبے میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اسحٰق ڈار نے صدر صادر ژاپاروف کو پاکستان کی قیادت کے ساتھ ان کی طے شدہ ملاقاتوں، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے ساتھ روابط اور وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو بھی ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کرغز صدر کا 20 سال بعد دورہ پاک-کرغز تعلقات میں نیا موڑ لائے گا، پاکستان اور کرغزستان میں تاریخی، مذہبی و ثقافتی رشتہ موجود ہے۔ اس موقع پر دونوں صدور کا تجارت بڑھانے اور معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان نے کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ اور ویزا پر اروائیول کی کیٹیگری میں شامل کرلیا، دونوں ممالک کا تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ کرغز صدر نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نشست کی حمایت پر شکریہ اور صدر زرداری کو دورہ کرغزستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے کرغز صدر کو سالگرہ کی پیشی مبارک باد دی، تقریب میں آرکسٹرا کی جانب سے "ہپی برتھ ڈے" کی دھن بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کرغزستان کے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ کرغزستان 20 سال کے بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔ ریل منصوبہ خطے کیلئے اہم ہے۔ ہم نے منصوبے کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان کے 8500 طلباء کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ کرغزستان نے اپنے حصے کاسا 1000 منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ پاکستانی حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کر رہی ہے۔ کاسا منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ہم صوبوں کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت اور آئی ٹی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری
  • امریکہ کی لبنان کو 90.5 ملین ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری
  • حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط
  • ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ
  • ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ
  • 2 برس میں تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا عزم: پاکستان، کرغزستان میں 15 سمجھوتے
  • نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا
  • پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر