پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں، فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔
چیف سلیکٹرز کے مطابق یہ اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز ڈھاکا میں 20 سے 24 جولائی 2025 تک کھیلی جائے گی، تینوں میچ شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان کے خلاف
پڑھیں:
پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا
لاہور:پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔
حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔ سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل کی گئی ہیں۔
چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی اس سیزن کا حصہ ہوں گے۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔