کامران ٹیسوری کا سانحہ لیاری کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان، 80 گز کے پلاٹ دینے کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ خاندانوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، ساتھ ہی سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو چھ ماہ کے مساوی کرایہ بھی ادا کرے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان گورنر ہاؤس آکر اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں جلد از جلد پلاٹ الاٹ کیے جا سکیں، متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے اور گورنر ہاؤس کے دروازے ان کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سانحے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن صرف چہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لیاری کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، لوگ سو بھی نہ پائے تھے کہ عمارت ان پر آ گری۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی برطرفی خوش آئند ہے لیکن یہ کافی نہیں، پورا سسٹم درست کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی فوری بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ سرکاری رہائشی منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے لوگ غیر معیاری عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں، یہ رویہ بدلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو راشن بھی فراہم کیا جائے گا اور نئے ڈی جی ایس بی سی اے کو ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹے کام کریں تاکہ شہر میں اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری کے لیے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔