کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی منظوری دی وفاق کو

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی

— فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔

اصلاحات کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ سندھ جاری کرے گا۔

کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں پنشن اسکیم میں ایگزیکٹو آرڈز کے ذریعے تبدیلیاں کی گئیں

مراد علی شاہ نے اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری بھی دے دی جن کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔

کابینہ نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے سب کمیٹی بھی قائم کردی، سب کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر ایکسائز اور معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری
  • سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی
  • موٹروے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی
  • ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ کی وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری
  • سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ، 3 سیزن کی ہوش اُڑا دینے والی آمدن سامنے آگئی
  • محکمہ خزانہ نے چار محکموں کو تنخواہ اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
  • کمشنر شہید بینظیر آباد کا ڈی آئی جی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ