ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ کی وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ.
اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔
اصلاحات کی منظوری کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ سندھ جاری کرے گا۔
کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں پنشن اسکیم میں ایگزیکٹو آرڈز کے ذریعے تبدیلیاں کی گئیں
مراد علی شاہ نے اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری بھی دے دی جن کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
کابینہ نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے سب کمیٹی بھی قائم کردی، سب کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر ایکسائز اور معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق شامل ہیں۔