پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.
مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ جائیں گے، گزشتہ برس یہ رقم 684 ملین روپے تھی۔ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں زیر معاہدہ پلیئرز کی تعداد 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائے گی، ریٹینر شپ کی رقم 121 فیصد (37.8 ملین ) اضافے سے 69 ملین روپے تک پہنچے گی۔ ویمنز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے اخراجات میں 4 فیصد اضافہ ہوگا، گزشتہ سال ( 35.7 ملین) کے مقابلے میں رقم اب 37.2 ملین روپے ہوگی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی بی اضافی 12 فرسٹ کلاس گراؤنڈز کا انتظام سنبھالے گا، گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور پچز کی تیاری کے لیے اسٹاف کا بھی تقرر کیا جائے گا، اس پر 9کروڑ36لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ نئی تقرریوں، سالانہ تنخواہوں میں اضافے اور اسٹاف کے دیگر بینیفٹ کیلیے ہیومن ریسورس بجٹ میں 444 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
متعلقہ تفصیلات طے ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا بجٹ بھی تیار کر لیا جائے گا، حالیہ بجٹ میں تقریباً 2.5 بلین روپے سرپلس رکھے گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملین روپے ریٹینر شپ
پڑھیں:
پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ری ویمپنگ کمیٹی کیاجلاس سیقبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، بغور جائزے کے بعد ٹیموں کے کوچز میں رد وبدل کا امکان ہے۔ کئی کوچز کے کنٹریکٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا جبکہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔