وزیر اعظم کے پنکھا تبدیلی پروگرام اور جلد اجرا سے متعلق جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم کے پنکھا تبدیلی پروگرام اور اس کے جلد اجرا کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیر کو وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، وزارت توانائی سمیت متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اور شرکا کو نیشنل انرجی ایفیشینسی اور کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے پروگرام کی عملی تیاریوں اور متوقع آغاز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فنی معاونت اور سلوشنز کے ذریعے عملدرآمد کو تیز کرنے جیسے اہم نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا بینکاری شعبے کی بھرپور شرکت اور تعاون کو سراہا اور ہدایت دی کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں تاکہ مہینے کے اختتام تک پروگرام کے پہلے مرحلے کا تیار بینکوں کی شمولیت کے ساتھ آغاز ممکن بنایا جاسکے۔ اجلاس میں تمام شرکا نے حکومت کے معاشی و توانائی شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پروگرام کی بروقت اور موثر تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔