دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز

لاہو(آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر آرام دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)سمیر احمد سید اور چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر محمود نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، صائم ایوب اور حسین طلعت شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، خوشدل شاہ، سلمان مرزا، صفیان مقیم اور محمد نواز شامل ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سینئر کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک مرتبہ پھر 15 رکنی

اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔فاسٹ بالرز سلمان مرزا اور احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسپینر محمد نواز کی بھی واپسی ہوئی ہے،حارث روف اور شاداب خان انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے کراچی میں جاری ہے۔9 جولائی سے شروع ہونے والا تربیتی کیمپ 15 جولائی تک کراچی میں جاری رہیگا،

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ کے لیے روانہ ہو گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے امریکا اور پھر ویسٹ انڈیز جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم، ون ڈے سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ کا رخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی ٹیم کا اعلان دورہ بنگلہ دیش

پڑھیں:

دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز

کراچی:

دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔

  کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، کیمپ میں  شرکا کو روزآنہ دو سیشنز میں تربیت دی جائے گی۔

 کیمپ کے ابتدائی روز صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونے والے تین گھنٹے کے سیشن  کا آغاز جسمانی ورزشوں سے ہوا، فیلڈنگ پریکٹس کے بعد نیٹ سیشن منعقد ہوا۔

کیمپ کا دوسرا سیشن  روزانہ سہ پہر ساڑھے تین سے شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گا، کیمپ کے دوران 15 رکنی  قومی اسکواڈ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

بعد ازاں 28 جولائی سے شروع ہوکر 2 اگست تک جاری رہنے والے حتمی  تربیتی کیمپ میں ویمن کرکٹرز کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ ٹریننگ دی جائے گی۔

 شیڈول کے تحت پاکستان  ویمن کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے میچز  کلون ٹرف میں کھیلے جائیں گے۔

کیمپ میں طلب کی جانے والی 24 ویمن کرکٹرز میں منیبہ علی، سدرا امین، صدف شمس، عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، فاطمہ ثنا خان، سیدہ عروب شاہ، طوبیٰ حسن، سدرہ اقبال، نشرح سندھو، ڈائنا بیگ، وحیدہ اختر، نہیا شرمین، سائرہ جبیں، ام ہانی، ہما بلال اور زیب النساء شامل ہیں۔

دریں اثنا پی سی بی کی جانب سے میڈیا کو تربیتی کیمپ کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ہوا اِن اور کون آؤٹ ؟
  • دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
  • بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹرز کا کیمپ 9 جولائی سے شروع ہوگا
  • دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار
  • سیاسی کشیدگی کے سائے: بھارت-بنگلہ دیش کرکٹ سیریز 2026 تک مؤخر کردی گئی