بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور/ کراچی:
دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔
دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑی آج (منگل) کو رپورٹ کریں گے۔
تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، دورہ بنگلہ دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکہ کیلئے روانہ ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست کھیلی جائے گی، بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں منعقد ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے جولائی کو
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔