جامعۃ الکوثر میں "الامام الحسین رمز وحدتنا " کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سراج الحق سابق مرکزی امیر جماعت اسلامی، علامہ راغب نعیمی چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، لیاقت بلوچ نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، استاد عباس الغفاجی مسئول انٹرنیشنل میڈیا سینٹر حرم امام حسین علیہ السلام، سردار محمد یوسف وزیر مذہبی امور حکومت پاکستان، علامہ ساجد علی نقوی اور الشیخ علی القرعاوی نمائندہ حرم امام حسین علیہ السلام اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ حرم امام حسین علیہ السلام اور جامعۃ الکوثر کے اشتراک سے جامعہ الکوثر میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز حافظ اکبر رجائی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد افتتاحی کلمات علامہ اشرف حسین اخونزادہ نے ادا کئے اور پھر وطن عزیز کے طول و عرض سے آنے والے مختلف مسالک کے علماء کرام و مشائخ عظام نے اپنے خیالات سے شرکاء کانفرنس کو نوازا۔ مقررین میں سید طیب شاہ ترمذی، ڈاکٹر ارشد بلوچ ملتان، سید ہارون گیلانی منہاج القرآن گجرات، ڈاکٹر عبد الحفیظ فیصل آباد، ابوبکر عثمان حیدری، ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب، محمد ابراہیم مردان، عرفان حقانی، علامہ عارف واحدی، پیر صاحب موہڑہ شریف، علامہ محمد شفا نجفی، سراج الحق سابق مرکزی امیر جماعت اسلامی، علامہ راغب نعیمی چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، لیاقت بلوچ نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، استاد عباس الغفاجی مسئول انٹرنیشنل میڈیا سینٹر حرم امام حسین علیہ السلام، سردار محمد یوسف وزیر مذہبی امور حکومت پاکستان، علامہ ساجد علی نقوی اور الشیخ علی القرعاوی نمائندہ حرم امام حسین علیہ السلام اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
فاضل مقررین نے مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور ان کے فرزند وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے جامعہ الکوثر میں "امام حسین ثقافتی مرکز "کے قیام اور علماء و مشائخ کانفرنس کے اہتمام کو ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔ مقررین نے امت مسلمہ کی زبوں حالی بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ کانفرنس میں عتبہ حسینیہ کے ترقیاتی پراجیکٹس اور دکھی انسانیت کے لئے جاری منصوبوں پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ واضح رہے کہ کانفرنس میں نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر ندیم عباس نے بااحسن خوبی انجام دیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حرم امام حسین علیہ السلام
پڑھیں:
علامہ قاضی نادر حسین علوی دوبارہ مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر منتخب
کنونشن میں صوبائی نائب صدر علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ ساجد اسدی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر اتفاق رائے سے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو دوبارہ صوبائی صدر منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں علامہ قاضی نادر حسین علوی کے پاس مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داری بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے علمائے کرام، واعظین نے شرکت کی۔ کنونشن میں صوبائی نائب صدر علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ ساجد اسدی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر اتفاق رائے سے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو دوبارہ صوبائی صدر منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں علامہ قاضی نادر حسین علوی کے پاس مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داری بھی ہے۔