اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ موجودہ ٹینڈر سسٹم میں بعض خامیاں بدعنوان عناصر کو اپنے مفادات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں حکومتی وسائل کا ضیاع اور منصوبوں میں شفافیت کی کمی پیدا ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ٹینڈرز کے موجودہ نظام سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو ان تجاویز پر عملدرآمد کے لیے فوری ہدایات جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ گزشتہ دنوں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری آفس کو ٹینڈرز کے نظام میں بہتری کے لیے مفصل تجاویز پیش کی تھیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں ٹینڈرز کے ناقص طریقہ کار کے باعث کئی انتظامی اور مالی مسائل جنم لیتے رہے ہیں، جن سے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ موجودہ ٹینڈر سسٹم میں بعض خامیاں بدعنوان عناصر کو اپنے مفادات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں حکومتی وسائل کا ضیاع اور منصوبوں میں شفافیت کی کمی پیدا ہوتی ہے۔

رپورٹ میں یہ نقائص واضح کیے گئے کہ من پسند اور غیر فعال افراد پر مشتمل ٹینڈر کمیٹیوں کی تشکیل، ٹینڈر کے مختلف مراحل میں غیر ضروری تاخیر، ترقیاتی منصوبوں کے دوران پہلے سے موجود اثاثوں کا غیر محفوظ رہنا، منصوبوں کے دائرہ کار (Scope) سے عوام کی لاعلمی، ٹربو جنریشن سیٹس کی خریداری میں سپیئرز/ اسسریز کی تصدیق کا نہ ہونا، یہ تمام عوامل ٹینڈر کے عمل کو متاثر کرتے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے نہ صرف ان نقائص کی نشاندہی کی بلکہ ان کے تدارک کے لیے قابلِ عمل سفارشات بھی پیش کیں، جنہیں چیف سیکریٹری نے سراہتے ہوئے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بریف کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مزید برآں، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ ان رہنما اصولوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان ٹینڈرز کے

پڑھیں:

صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائی تھیں۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری 2026ء میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلی جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی
  • ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کا مقدمہ سی کلاس کرنے کاچالان منظور
  • گلگت، نیٹکو میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
  • غیر ترقیاتی فنڈز کو بجلی، پانی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، سید راحت حسین
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 
  • نیب‘ اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کا بوجھ کم ہوجائے، اعجاز قریشی
  • نیب و اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی
  • نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی
  • سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ کرپشن پر ڈی جی کو نوٹس