Jasarat News:
2025-09-18@19:07:31 GMT

برہان وانی کی برسی عقیدت واحترام سے منائیںگے‘ پی پی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری حریت پسند نواجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرآج کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ریلی آج 8 جولائی کو سہ پہر 4.

00 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ریلی میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے اس حوالے سے اپنے جاری وڈیو پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدے داران، ذمہ داران و کارکنان کو بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے شہید کرنے والے کشمیری نوجوان شہید مظفر وانی کی 9ویں برسی پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت منگل 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے، آرٹس کونسل تا کراچی پریس ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایات دی ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی وانی کی

پڑھیں:

‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔

عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 والے پیلز پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لیکر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
  • فارم 47 والے پی پی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے کر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار