جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے دھوکہ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ سید الطاف بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کر رہی۔

جبکہ عوام کو مفت بجلی اور راشن میں اضافے کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر بھی انہوں نے عمر عبداللہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جماعتیں ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو جذباتی طور استحصال کرکے انہیں پتھرباز بننے پر مجبور کیا۔ سید الطاف بخاری نے حکومت سے جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں، جو قتل یا چوری جیسے سنگین جرائم میں گرفتار نہیں، کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔ سید الطاف بخاری نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی سچائی پر مبنی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور وہی وعدے کرتی ہے جنہیں عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطہ بڑھائیں اور پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یومِ شہداء (13 جولائی) کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی میں اکثریت کے باوجود اس اہم دن کی چھٹی کے معاملے پر کوئی مؤثر فیصلہ نہیں لیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ صرف نام کے حکمران ہیں، اصل میں وہ بے اختیار ہیں۔ تاہم سید الطاف بخاری نے یوم شہداء کو 1931ء میں ڈوگرہ شاہی کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انہیں خراج پیش نہیں کریں گے تو کیا بیرون ممالک سے آنے والے وفود خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء کنونشن کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، محمد اشرف میر کے علاوہ ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سید الطاف بخاری نے کی بحالی انہوں نے کے دوران

پڑھیں:

اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں: علی امین گنڈاپور

—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔

علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی رکن نہیں، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی، قصور ہمارا ہوتا، بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، 2 ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، سب جانتے ہیں وہ کس کے لوگ ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دریائے سوات واقعہ کی ڈسکہ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کر رہے ہیں، پنجاب ڈومیسائل کی بنیاد پر کے پی میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، 2 کروڑ روپے کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے، اس کا بھی مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کبھی کام نہیں کیا، کریملن کا ردعمل
  • ’برکس‘ کی امریکا مخالف پالیسی پر عمل کرنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگائیں گے، ٹرمپ
  • پنجا ب حکومت نے عزاداری کے پرامن و باوقار انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی ہیں،عظمیٰ بخاری
  • ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کر دیا
  • پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا، شاہد خاقان  
  • حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور
  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ 
  • اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں: علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف