پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا،نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےقبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کےکیسزعدالتوں میں چلتے تھےلیکن فیصلے نہیں آتےتھے،اب قبضےکےہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا،مریم نواز پنجاب کےسسٹم کوحقیقت میں ریاست ہوگی،ماں،جیسا ماڈل بنارہی ہیں،پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف ہراس پھیلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کےعوام کےحقوق کاتحفظ اورکاروبارکےلئےسازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنےمتعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئےرول ماڈل بن چکاہے،مریم نوازپنجاب کےعوام کامعیارزندگی بہترسےبہتر بنانے کےلئےروزانہ نئے پروجیکٹ شروع کررہی ہیں،وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ”... اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز
خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے۔ ان کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیت پور اور علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں، وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امدادی چیک بحالی پروگرام پنجاب سیلاب متاثرین مریم اورنگزیب