data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)گزشتہ چند دنوں کے دوران ماتلی اور گرد و نواح میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خدشات پائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ماتلی میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض بخار، جسم درد اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے اسپرے مہم، گندے پانی کی نکاسی، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماتلی اور ڈی ایچ او بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں اور ماتلی میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا مہم کا آغاز کریں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی قیادت میں متعدد کامیاب کارروائیاں، دو دیسی شراب کی بھٹیاں تباہ، سیکڑوں سفینہ ساشے برآمد، جبکہ چار منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک کارروائی میں 120 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے قربان شاہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بھٹی مالکان بابو موہن اور رمیش ٹھاکر کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 550 سفینہ ساشے برآمد ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے ماتلی پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، تاکہ علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی ان مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم مستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • خواتین کے سرطان کے 40 فیصد کیسز چھاتی کے سرطان پر مشتمل ہیں
  • کندھکوٹ،ڈینگی و ملیریا پر قابو پانے کیلیے ٹیموں کی تشکیل
  • ماتلی،خاتون سے مبینہ زیادتی
  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات؛ایک ہزار558 کیسز کی تصدیق
  • غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ
  • ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں
  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کا سیف سٹیزن پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ
  • کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر