لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس جعلی ہی کروا دیتے، دونمبر بندہ ہی لا کر بٹھا دیتے جو کہتا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میں پیر پکڑنے کو تیار ہوں ، ناک سے لکیریں بھی کھینچنے  کیلئے تیار ہوں، مجھے جیل سے باہر نکال دو، کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں آیا جس نے یہ کہا ہو۔

یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نےطنز کرتے ہوئے کہا کہ  جیل میں تو کیمرے بھی لگے ہیں، سب کچھ ریکارڈ ہو رہاہے ، جو لوگ عمران خان کو ملنے آ رہے ہیں، عمران خان انہی کو کہتا ہو گا کہ میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں ، مرغا بنتا ہوں مجھے باہر نکال دیں، تو وہ ویڈیوز لیک کر دیں، عمران خان کو ایکسپوز کریں کہ یہ فراڈیا یا دو نمبر آدمی ہے ، لیکن کوئی بھی ایسا شخص نہیں آیا۔

دو سال میں کوئی ایک یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعوٰی کیا ہو کہ " عمران خان منتیں کررہا ہے کہ مجھے جیل سے نکالو میں معافی مانگتا ہوں "

یہ پلانٹڈ پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے، امیر عباس pic.

twitter.com/wh9KlP9vjk

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) July 6, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نہیں کروا سکے پریس کانفرنس کوئی ایک بھی نہیں جیل سے

پڑھیں:

نواز شریف کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کی کہانی بے معنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کو تیار نہیں، یہ ساری کہانی بے معنی، لغو اور اس میں کوئی وزن نہیں ہے‘۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ’نواز شریف بڑی دفعہ اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، جرم بے گناہی میں بھی جا چکے ہیں اور اڈیالہ جیل کے اندر متعدد بار قید کاٹ چکے ہیں، ان کا اڈیالہ جیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ ’میں نے میڈیا اور سوشل میڈیا میں بھی یہ بات سنی، بالخصوص معتبر صحافیوں کی گفتگو بھی دیکھی کہ شاید نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ میاں صاحب کا کیا ایجنڈا ہو سکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیا مانگنے جا رہے ہیں؟ یا کیا دینے جا رہے ہیں یا ان کے پاس ایسا کیا ہے جو خان صاحب کے کام آسکتا ہے یا پھر خان صاحب کے پاس ایسی کیا چیز ہے جو اس ملاقات میں نواز شریف کے کام آ سکتی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ساری کہانی بے معنی، لغو اور اس میں کوئی وزن نہیں، یہ ان ہی سرکلز اورگوشوں سے آئی ہوئی کہانی ہے جو پی ٹی آئی کے ورکرز اور ان کے چاہنے والوں کو کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی طرح کی تسلی دیتے رہتے ہیں‘۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ’اب یہ ایک نیا بیانیہ تراشہ گیا ہےکہ عمران خان کا ماشا اللہ قد کاٹھ اتنا بڑا ہے کہ وہ جیل کے اندر پڑے ہوئے ہیں اور انہیں راضی کرنے، منانے کے لیے نواز شریف کی ضرورت پڑ گئی ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے‘۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ’نہ میاں صاحب اور نہ ہی پارٹی نے ایسا کچھ سوچا ہے، نہ کوئی ایسی بات زیر غور آئی ہے اور نہ ایسا کوئی پروگرام بنا ہے، آخر وہ جائیں تو کیوں جائیں گے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا ملک نہیں چل رہا، کیا ملک کی اکانومی عمران خان کے بغیر ڈوب رہی ہے، کیا عمران خان کی وجہ سے ہمارے بیرونی تعلقات خراب ہو گئے ہیں،کیا ہم بھارت سے جنگ ہار گئے ہیں ؟ سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی موجودہ پولیٹیکل حالات میں کوئی جگہ نہیں ہے، وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں‘۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے پروگرام میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ان کےکچھ ساتھی جو کوٹ لکھپت میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، ان کی پارٹی اس لیے الجھن کا شکار ہےکہ ان کا لیڈر نہیں چاہتا، وہ کہتا ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں اور فارم 47 والوں سے کیا بات کرنی ہے، تو پہلے وہ خود آپس میں طےکر لیں کہ انہیں کرنا کیا ہے، پھر ہمارے پاس آئیں، نواز شریف کا کیا لینا دینا ہے اس کھیل میں‘۔

ادھر، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی خبریں افواہیں قرار دے دیں، انہوں نے کہا ہے کہ ’سابق وزیراعظم ملک کے لیے اہم قدم اٹھانے کی اہلیت نہیں رکھتے، ظلم سے پی ٹی آئی اور عوام کو خاموش نہیں کروایا جا سکتا‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اس وقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں: امیرمقام
  • خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
  • خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
  • نواز شریف کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کی کہانی بے معنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • لاہور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجااور ملک احمد خان بھچر مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پرویز احمد شاہ
  • نواز شریف کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبریں بے بنیاد، عرفان صدیقی کی تردید