نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) لاہور میں نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جساکتا ہے کہ بظاہر ہشاش بشاش نظر آنے والے ایک نوجوان پروفیسر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران اچانک وہ نیچے فرش پر سجدے کی حالت میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود افراد تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور فوری ایک شخص آگے بڑھ کر جب نوجوان پروفیسر کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے نوجوان پروفیسر کا انتقال ہوچکا ہے۔
بعد ازاں مرحوم پروفیسر کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی اور پتا چلا کہ وہ لاہور ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران اچانک انتقال کرگئے، ان کا تعلق شاہجمال مظفر گڑھ سے ہے، مرحوم پروفیسر نیاز احمد کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کُلُّ نَفْس ذائِقَةُ الْمَوْتِ
آج مظفر گڑھ کا ایک ستارہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا۔ مرنے میں صرف 4سیکنڈ لگتے ہیں۔ نوجوان پروفیسر نیاز احمد لاہور ٹیچر ٹرینگ میں لیکچر کے دوران اچانک فوت ہوگیا، نماز جنازہ آبائی علاقے حامد سلطان ہوگا۔ pic.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوجوان پروفیسر دوران اچانک ہارٹ اٹیک
پڑھیں:
امریکی لڑکی کو پاکستانی نوجوان کی محبت دیر کھینچ لائی، جوڑی سوشل میڈیا پر وائرل
دیر(اوصاف نیوز) پاکستانی نوجوان کی محبت کا شکار امریکی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔
امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی ، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہو۔ اس سے قبل کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ رشتے کامیاب اور کچھ ناکام بھی ہوئے ہیں۔
صادق آباد جاتے ہوئے تاجر اغوا، 2 کروڑ ، 2 مہنگی گھڑیوں سمیت 2 موبائل فون کا مطالبہ