وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھا لیا۔ جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھایا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بطور جج وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا چکے ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت آج سے اسلام آباد.
دوسری جانب آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ نمبر 2 میں بیٹھیں گے۔
آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سینکڈ فلور پر بیٹھیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں سینکڈ فلور پر قائم ہیں جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت کی آج کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور جسٹس حلف اٹھا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔