تیز رفتار واٹر ٹینکر نےموٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز
منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان کے نام سے کی گئی۔
متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاؤن مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس نے حادثے کے بعدواٹرٹینکرکوقبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور سرفراز ولد شہبازکوگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیا۔ گرفتارواٹرٹینکر ڈرائیورکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی بات پکی ہوگئی؟ ویڈیو کےسوشل میڈیا پر چرچے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، مددگار 15 کی بروقت کارروائی، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، 19 موبائل فون برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مددگار 15 پولیس کی بروقت کارروائی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے 19 چھینے گئے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان مددگار پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھینے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ایک شہری سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، جس پر متاثرہ شخص نے مددگار 15 سے رابطہ کیا۔
اطلاع ملنے پر مددگار 15 فیروزآباد یونٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق کالر کی نشاندہی پر موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کی گئی، جو کہ گلستان جوہر کے قریب ایک ہوٹل کی ظاہر ہو رہی تھی۔
پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یہ موبائل فونز شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے دوران چھینے تھے۔
مددگار 15 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔