ٹنڈوجام سے ایک اور نوجوان لاپتا ،اہل خانہ پریشان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام سے ایک اور نوجوان لاپتہ گھر والے پریشان حیدرآباد میرپورخاص ہائے وے پر دھرنا ایف آئی درج ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام سے فرخ گلزار کے بعد میر کالونی ٹنڈوجام سے بیس سالہ نوجوان واجد ویسر ولد عبدالمجید ویسرنامی نوجوان غائب ہو گیا ہے اس کے والد عبدالمجید ویسر کے مطابق واجد ویسر24 جون کو گھر سے گیا تھا اور ابھی تک واپس لوٹ کر نہیں آیا ہے انھوں نے اسے اپنے رشتے داروں اور دوستوں میں تلاش کیا ہے لیکن وہ وہاں پر بھی موجود نہیں ہے انھوں نے ٹنڈوجام تھانے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی واجد ویسر کے گھروالوں اور میرکالونی کے رہائشیوں نے اس کی بازیابی کے لیے حیدرآباد میر پور خاص ہائے وے پر دھرنا دیا ٹنڈو جام پولیس سے مذاکرت کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا اس کے ولد عبدالمجید ویسر نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے وہ اس کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کریں۔ واضح رہے کہ الیاس باغ کالونی سے تین ماہ قبل فرخ گلزار اسی طرح غائب ہوا تھا اور اس کی ایف آئی آر بھی فورادرج کروادی گئی تھی لیکن آج تک فرخ گلزار بازیاب نہیں ہو سکا ہے اور اس کے والدین کی بازیابی کیلیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈوجام سے
پڑھیں:
ٹنڈوجام: ٹنڈوجام میں پرائیوٹ بجلی کے ٹرانسفارمر حیسکو کی زیر سرپرستی تیار کیے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز