’عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں قانون کے مطابق تمام سہولیات حاصل ہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
غیر ملکی اخبار میں سابق وزیرعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے مؤقف جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" کی اسٹوری میں سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کاموقف سامنے آگیا۔
حکام نے اسٹوری میں لگائے گے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو قانون کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب حکام کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا نظام ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، جیل میں انہیں میڈیکل کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں اور انکا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے۔
جیل حکام نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں انکی مرضی کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے، عدالتی احکامات اور جیل قوانین کی روشنی میں سابق وزیراعظم کا اہل خانہ اور وکلاءسے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ اڈیالہ آنے سے اب تک سابق وزیراعظم ایک ہی سیل میں موجود ہیں، انھیں کسی مختلف جگہ منتقل نہیں کیا گیا،سابق وزیر اعظم کے سیل میں ورزش کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کیلئے سیل کے سامنے جگہ بھی موجود ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرمی سے بچنے کیلیے روم ایئر کولر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیل میں ٹی وی بھی دستیاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ جیل خانہ جات جیل میں کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔