قصور؛ 30 سالہ بیٹے کا قتل، صدمے سے ماں بھی چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
قصور کے گاؤں چور کوٹ میں فائرنگ سے نوجوان قتل کر دیا گیا جبکہ صدمے سے ماں بھی انتقال کر گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق معمولی جھگڑے پر ملزم رفیق ڈوگر نے فائرنگ کر کے 30 سالہ تنویر کو قتل کر دیا، جواں سالہ بیٹے کی میت گھر دیکھ کر غم سے نڈھال ماں بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔
پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
لاہور کے علاقے نشترکالونی میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران 5 سال کی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر گرنے والی بچی کی شناخت سحر شاہد کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس نے ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا، مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کیے گیے۔
ایف آئی آر کے مطابق واسا اور ایم سی ایل کی غفلت کے باعث گلی میں کھیلتی بچی مین ہول میں گری، مقامی لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی، لیکن جانبرنہ ہوسکی۔