اداکار و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری اولاد کی ممکنہ آمد سے متعلق خوش خبری سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی مقبول ترین جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی جس کے دو سال بعد یعنی 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

یاسر حسین اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر رکھا جو اب اسکول جانے لگا ہے۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz)

اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء اللہ، ہم 4 ہونے والے ہیں‘۔

ان تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا کبیر حسین ہے جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین نے کتے کو گود میں اٹھا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اقرا عزیز کو حمل کی تصدیق کیلیے تصاویر شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ متعدد چاہنے والوں نے اُن کو فیملی میں ممکنہ اضافے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

اداکارہ صوبر علی، ایمن سلیم سمیت دیگر ساتھیوں نے اقرا عزیز کو مبارک باد پیش کی۔

اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یاسر حسین

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت