راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل ٹرائل کیا گیا جہاں سماعت کے دوران استغاثہ کے 2 گواہان پر بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے جرح مکمل کرلی۔
پیر کو دونوں گواہوں پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے، سماعت کے دوران اے ڈی نیب محسن ہارون اور اے ڈی ایف آئی اے شاہد پرویز پر جرح کی گئی۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیان ریکارڈ اور 18 پر جرح مکمل کی جاچکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کوئی فیملی ممبر عدالت میں نہیں آیا، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی عدالت میں نہیں آیا۔
مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سماعت کے دوران بانی پی ٹی عدالت میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔