القادر ٹرسٹ میں سزا معطلی کا امکان مگر توشہ خانہ 2 کیس فیصلہ کن مرحلے میں، کیا عمران خان رہا ہو پائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کا فیصلہ عمران خان کی آئندہ سیاسی و قانونی زندگی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
21 اگست کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان صرف القادر ٹرسٹ کیس میں قید ہیں۔
عمران خان کس کیس میں جیل میں ہیں؟القادر ٹرسٹ کیس، جسے £190 ملین کیس بھی کہا جاتا ہے، میں 17 جنوری 2025 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا
اس مقدمے میں الزام ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے واپس بھیجی گئی 190 ملین پاؤنڈ کی رقم میں بدعنوانی اور اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت اب 16 اکتوبر کو ہوگی۔
توشہ خانہ 2 کیس، سب سے بڑا خطرہاس کے ساتھ ہی عمران خان کو توشہ خانہ 2 مقدمے میں بھی سزا سنائی جا چکی تھی، جو سعودی عرب کے دورے کے دوران تحائف کی فروخت اور کم قیمت اندراج سے متعلق ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ سزا معطل کر دی تھی، لیکن اب دوبارہ اسی مقدمے کی کارروائی فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ گئی ہے۔ اگر اس میں سزا برقرار رہتی ہے تو عمران خان کی رہائی ناممکن ہو سکتی ہے۔
مقدمات کی لمبی فہرستعمران خان کے خلاف کل 186 مقدمات درج ہیں، جن میں احتجاجات، لانگ مارچ اور 9 مئی کے بعد کے واقعات شامل ہیں۔ ان میں سے کئی مقدمات میں وہ بری یا ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں، کچھ میں سزائیں معطل ہیں جبکہ چند بڑے مقدمات، جیسے القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ 2، اب بھی ان کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: کروڑوں کے تحائف کی قیمت دانستہ چند لاکھ لگائی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کے گواہان کے ہوشربا انکشافات
کیا مستقبل قریب میں رہائی ممکن ہے؟قانونی ماہرین کے مطابق اگر سپریم کورٹ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل کر بھی دے، تب بھی عمران خان کی رہائی کا انحصار توشہ خانہ 2 کیس کے فیصلے پر ہوگا۔ اس مقدمے میں سزا برقرار رہنے کی صورت میں ان کا باہر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم اگر دونوں مقدمات میں ریلیف ملا تو عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی پی ٹی آئی توشہ خانہ 2 عمران خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس پی ٹی ا ئی توشہ خانہ 2 القادر ٹرسٹ کیس توشہ خانہ 2 کیس عمران خان کی کیس میں
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔