data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-01-21

راولپنڈی (آن لائن) قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے زاید زرعی اراضی نیلام کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے بعد تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے اسسٹنٹ کمشنر
نے جائیداد نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا۔ نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔اشتہار کے مطابق نیلامی کیلیے پیش کی گئی اراضی میں 2 حصے شامل ہیں 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل بڑا رقبہ، 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل دوسرا رقبہ کل ملا کر یہ اراضی تقریباً 800 کنال بنتی ہے جس کی نیلامی نیب کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرائی جا رہی ہے۔
القادر ٹرسٹ کیش

خبر ایجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری