ن لیگ بہترہے انگلیاں توڑنے کی بجائے کسانوں کی مدد کرے، ندیم افضل چن
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پیپلزپارٹی نے ن لیگ پرپھرتنقیدی تیرچلادیئے،سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے کا شکوہ،پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے معاشرے کا ہرذی شعورشخص دباؤ میں ہے، ن لیگ بہترہے انگلیاں توڑنے کی بجائے کسانوں کی مدد کرے ، سیلاب زدہ کاشتکاروں کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے،کسانوں کونئی فصل کی کاشت کے لئے فی ایکڑ ایک لاکھ روپےکا ریلیف دیا جائے،بغض بےنظیر کا کوئی علاج نہیں
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اس پورے ایوان نے صدر زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی، شیر افضل مروت
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس پورے ایوان نے صدر آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین دفعہ نکالا چوتھی مرتبہ نکالے جانے کی سکت نہیں، ہمیں27ویں آئینی ترمیم پر بات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف پر آوازیں نہیں کسنی چاہیے تھیں، اس پورے ایوان نے آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کی موجودگی میں بینظیر کی شہادت کا ذکر ہوا، شہید محترمہ کی صاحبزادی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنی چاہیے تھی۔