سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے اول روز سے کام کررہے ہیں،عقیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عمر فاروق خانزادہ بدین ضلع کے صدر محمد عاطف جام شوروضلع کے صدر عبد التواب دیگر حیدرآباد بھر کے زمہ داران کے ہمراہ مدادی کیمپ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قائم تین عدد خیمہ بستیوں جلال پور پیر والا اور جنوبی پنجاب کے تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہِ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہم پہلے روز سے میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ مسلسل ریلیف ورک میں مصروف ہے۔عقیل احمد نے کہا کہ بونیر اور مینگورہ میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا، گھروں اور دکانوں سے مٹی اور پتھر ہٹائے گئے، بیواؤں کو نقد رقوم فراہم کی گئیں جبکہ اسکولوں اور پانی کی سپلائی لائنوں کو بحال کیا گیا۔ گلگت غذر میں آمدورفت کے لیے بوٹ سروس شروع کی گئی۔ جنوبی پنجاب میں جلال پور پیر والا میں تین ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں متاثرین کو ریسکیو، رہائش اور کھانے کی سہولت دی گئی۔ شدید گرمی کے پیش نظر ہر خیمے میں سولر پلیٹ، پنکھے، بیٹری اور لائٹ نصب کی گئی۔ متاثرین کو ڈیڑھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ عقیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورے کے دوران مزید بتایا کہ پنجاب میں مسلم لیگ کی 62 کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 75 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد سے مزید 5 ہزار راشن بیگز، ملبوسات اور برتن روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے دو کمروں پر مشتمل مکانات بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ موسمیاتی تبدیلی اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی اور مستقل بنیادوں پر ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے حیدرآباد سے روانہ ہونے والے راشن پیک سامان اور ادوایات متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں سیلاب سے متاثرہ افراد میں حیدرآباد سندھ بھر سے روانہ ہونے والے امدادی سامان کو مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے مزید بھی اہل خیر حیدرآباد سے پانچ ھزار راشن پیک تیار کرکے بھیجے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ عقیل احمد کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔