پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا: سپارکو
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان نے جدید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا۔
جدید سیٹلائٹ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔
جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔
چیئرمین اسپارکو محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ عدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار دے گا۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے، یہ قدم قدرتی وسائل کے موثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی
ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔
جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7 رنز بنائے، تاہم انہیں اسٹورٹ بنی نے آؤٹ کیا۔ عبدالصمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 86 رنز بنا کر 4 وکٹیں گنوائیں۔
بھارتی بیٹنگ میں رابن اُتھپا (28)، بھارت چپلی (24) اور دنیش کارتک (17 ناٹ آؤٹ) نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالصمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ مختصر فارمیٹ کے لحاظ سے انتہائی تیز رفتار اور سنسنی خیز ثابت ہوا، تاہم بارش نے فیصلہ کن مرحلے پر مداخلت کر کے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بمقابلہ بھارت ہانگ کانگ سپر سکسز