پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
پاکستان نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ یہ سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلاء میں روانہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔
اس جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کہا، "یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اور جدید اعداد و شمار فراہم کرے گا، جس کی مدد سے کئی برسوں کے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے۔"
چیئرمین سپارکو نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کے مؤثر اور پائیدار استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد دے گی، جو ملک کی معاشی اور ماحولیاتی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
سپارکو جیسے قومی ادارے ملکی مفاد اور عالمی معیار کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 3.4 ارب ڈالر ترسیلات بھیجنے پر شکریہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے مہینے میں 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جو کہ گزشتہ مدت کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافہ ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات میں مسلسل اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کے ذریعے وطنِ عزیز کی خدمت کر رہے ہیں اور وہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
اشتہار