ورلڈ بینک نے رپورٹ میں پاکستان کے ترقی کے ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دیدیا ، عامر متین کا پروگرام میں دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘
تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا ترقیاتی ماڈل ناکارہ او ر غلط ہے جس کی وجہ سے غربت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، اچھی خبریں ہیں کہ ہم نے بھارت کو شکست دی اور قدر ت نے ہمیں یہ موقع دیاہے ، سعودی عرب سے بھی معاہدہ ہواہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سالوں اور مہینوں میں کافی دولت آجائے لیکن یہ متبادل نہیں ہے کہ موجودہ اقتصادی نظام کو جب تک تبدیل نہیں کریں گے اس میں اربوں جھونک دیئے جائیں تو بھی اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، کیونکہ ہمارا ماڈل ہی غلط ہے، جس طریقے سےمعیشت چلائی جارہی ہے وہ غلط ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری
ان کا کہناتھا کہ بجلی مہنگی ، پٹرول اور گیس مہنگی اور انتہائی زیادہ سود کے ساتھ یہ معیشت نہیں چل سکتی ، تین سال کے اندر گروتھ ریٹ ڈیڑھ عشاریہ سے نہیں بڑھ رہا، اسی طرح کسان کا حال ہے پچاس سال میں پہلی بار ہماری پانچوں بڑی فصلیں گراوٹ کا شکار ہیں، اب سیلاب کی صورتحال ہے جس میں کروڑوں لوگ تباہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کہہ رہاہے کہ پچھلے تین سالوں میں غربت میں 7 فیصد اضافہ ہواہے ، دو دہائیوں میں جو پاکستان نے غربت کم کی تھی اس ساری کوششوں پر پانی پھیر دیا گیاہے ، دنیا میں ترقی ہو رہی ہے اور خوشحالی آ رہی ہے لیکن ہمارے ہاں حالات مزید نیچے جارہے ہیں، یہ ماڈل ٹھیک نہیں کریں گے تو ہم اور نیچے جائیں گے ، پاکستان میں غربت 25.
شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان
جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا ماڈل ہی… pic.twitter.com/2AoUKfC5tK
— M T (@MusakheyraTasv) September 24, 2025مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی وجہ سے کی رپورٹ رہے ہیں کہ ورلڈ غلط ہے
پڑھیں:
ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر پہنچنے والے موٹرسائیکل سوار شہری کو تعاقب کے بعد لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا۔ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ گھر کی دہلیز پر شہری کو موٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ شہری کی مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ملزمان نے گلی میں بیٹھے دو نوجوانوں سے بھی موبائل فون چھینے۔ کچھ فاصلے پر گلی میں موجود شہریوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔