Jang News:
2025-09-27@17:47:03 GMT

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

—فائل فوٹو

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کے رضاکاروں سے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب آیا، جس سے 25 کے قریب شہر متاثر ہوئے ہیں۔

10 ہزار سے کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز

لاہور/ڈی جی خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا.

..

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دن رات ایک کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے مظفر گڑھ کے گاؤں میں ڈیرے ڈالے، 18، 18 گھنٹے کام کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پنجاب کی کابینہ اور پنجاب کے خدمت گاروں پر فخر ہے، پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان کاٹھیا نے بھی دن رات ایک کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر اور اہلکاروں نے دن رات کام کیا ہے، انہیں بھی شاباش، آئی جی کی سربراہی میں پولیس نے ریلیف کا کام کیا، انہیں بھی شاباش دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ لیا تھا کہ میں ینگ منسٹر لوں گی، ان میں ہمت ہے، وہ خدمت کریں گے، پنجاب حکومت نے سیلاب میں انخلاء اور ریلیف آپریشن کیا، پنجاب وہ پہلا صوبہ بن گیا جس نے ڈھائی ملین افراد کا بر وقت انخلاء کیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب پنجاب حکومت کا بحالی آپریشن بھی سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، ہم نے کلینک آن ویلز سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے، سیلاب کے بعد پہلی بار ہے کہ کوئی وباء نہیں پھوٹی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپ میں بچوں کو اپنی نگرانی میں نہلوایا تاکہ وہ بیمار نہ ہوں، سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے علاج کے لیے بھی اسپتال تھے، پنجاب پر فخر ہے جس نے لاکھوں افراد کی جان بچائی، دریاؤں پر کیمرے لگائے جس سے ہم 24 گھنٹے صورتِ حال مانیٹر کرتے تھے۔

پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ جہاں زمینی رابطہ کٹ گیا تھا ان علاقوں میں کلینک آن بوٹس بھیجے، ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ نے ہر جگہ پینے کا صاف پانی پہنچایا، صرف انسانوں کے لیے نہیں جانوروں کے لیے بھی موبائل اسپتال تھے، باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کر لیں تو وہاں بھی لوگوں کا بھلا ہو، پنجاب کامیابیوں پر کامیابیوں کی روایات قائم کرتا جا رہا ہے، باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں، جتنا پنجاب پر تنقید کرتے ہو اتنا کبھی اپنے صوبے میں کام کر لو تاکہ مخلوق کا بھلا ہو جائے۔

پی پی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، برائے مہربانی مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز

ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفت مشورے آرہے ہیں، اگر ہم دنیا سے امداد مانگیں تو این ایف سی کا پیسہ کس لیے ہے، کوئی خود دار شخص یہ بات کیسے کرسکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں، جہاں پر میری ضرورت تھی یا نہیں تھی میں وہاں پہنچی، غفلت کی نیند نہیں سو رہی، دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوں، بہت آسان ہے یہ کہنا کہ وزیرِ اعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کرو گے تو کیمرے کے سامنے آؤ گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چپ کر کے جو کام ہوتا ہے وہ کام نہیں آرام ہوتا ہے، جو کام ہوتا ہے وہ سر چڑھ کر بولتا ہے، باقی کوئی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کر رہا، تنقید صرف پنجاب پر ہو رہی ہے، تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے، میرا ایک طریقہ ہے کہ تنقید پر کان بند کرکے اپنے کام پر نظر رکھو۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ دوسرے صوبوں سے آوازیں آ رہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے جس نے دن رات کام کیا، میں صرف سیلاب سے نہیں نمٹ رہی، صوبے میں ترقیاتی کام بھی جاری رکھے ہیں، میں گرین بسیں لے کر شہر شہر جارہی ہوں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ نے سیلاب کام کیا کے لیے دن رات کام کر

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

ڈی جی خان میں الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول میرا چھوٹا بھائی ہے مگر انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں کیا ہورہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی آپ اپنے صوبے کو دیکھیں اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں کو یہاں بھی اقتدار ملا تھا، جنوبی پنجاب میں کام تو نواز شریف اور شہباز شریف نے کیا تھا، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا ہم یہاں عملی کام کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبوں میں اسکول کے بچوں کو دودھ بھی دیا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی بات کرکے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں نے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا، جنوبی پنجاب میرے لیے اپنے بیٹے جنید کی طرح ہے، کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دوں گی، میں جنوبی اور وسطی کی نہیں پورے ایک صوبے کی وزیراعلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں صرف دس ہزار کی امداد ہے جب کہ ہم دس لاکھ روپے کی مدد کرنا چاہتے ہیں، جن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا اس کو دس ہزار سے کیا ہوگا؟مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز
  • پنجاب میں کام پر تنقید کرنے والے اپنے صوبوں میں تو کام کرلیں، مریم نواز
  • پنجاب پر تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کرلیتے تو متاثرین کا بھلا ہوجاتا، مریم نواز
  • مریم نواز کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں: مزمل اسلم
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈی جی خان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح
  • پی پی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، برائے مہربانی مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز