اب اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے، شیر افضل مروت کا پاکستانی ٹیم کی انڈیا سے شکست پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں جارہے، بجائے سفارش کے، انہیں میرٹ کا خیال رکھنا چاہیے، پوری قوم کی نظریں اسکرین پر ہوتی ہیں لیکن بار بار شکست ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے کپتان نے مصافحہ نہیں کیا اور جو تقریر کی وہ بہت مایوس کن ہے، آپ کھلاڑی ہیں گیم کھیلیں سیاست نہ کریں، سیاست سیاست دانوں کا کام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان شکست کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔