بھارت کے خلاف حارث رؤف کا شائقین کو 0-6 کا اشارہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حرکت پر کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف منفرد اندازِ جشن کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔
Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔ کسی نے کہا کہ حارث بھارتیوں کو یاد دلا رہے ہیں کہ ان کے 6 طیارے کیسے گرائے گئے تھے، تو کوئی لکھتا نظر آیا، انڈیا یہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ حارث رؤف بھارتیوں کو دکھا رہے ہیں کہ ان کے جہاز کیسے گرائے گئے تھے۔
Haris Rauf showing the Indians how Thier Planes were shot down???? pic.twitter.com/xiKg8OILPI
— SheR•ALI (@Sher__Ali) September 21, 2025
فاسٹ بولر حارث روف کے اس ایکشن پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن 6-0 انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ https://t.co/ADzRAzBpq7
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 21, 2025
اس کے علاوہ حارث رؤف نے میچ میں اہم وکٹ لینے کے بعد دونوں بازو پھیلا کر میدان میں دوڑ لگائی، جیسے کوئی فائٹر جیٹ پرواز کر رہا ہو۔ ان کے اس جشن نے نہ صرف گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے بھی ’رافیل رافیل‘ کے نعرے لگاکر ماحول کو پرجوش بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر ان کا ’فائٹر جیٹ اسٹائل‘ فوری طور پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے ان کے انداز کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے حارث کی پہچان قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انڈیا میچ حارث رؤف خواجہ آصف رافیل رافیل طیارےذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا میچ خواجہ ا صف رافیل رافیل طیارے
پڑھیں:
پاک سعودی معاہدہ تاریخ ساز،معرکہ حق کی فتح کے مرہون منت ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکۂ حق کی فتح کے مرہونِ منت ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے، مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں، سعودی ولی عہد نے مجھے یاد کرایا کہ 71ء میں سعودی عرب نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاہدے کے ثمرات میں پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔