ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ایک موقع پر اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

میچ کے دوران حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب بھیجتے ہوئے چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوری بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔

حارث اور ابھشیک شرما کے درمیان گرما گرمی #AsiaCup #PakVsIndia pic.

twitter.com/WPXyafbOBt

— Laraib Fatima???? (@Laraib_Fatiima) September 21, 2025

اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے مزید ایک چوکا لگا کر مجموعی طور پر 7 رنز حاصل کیے اور حارث پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو گھورتے رہے اور ماحول میں کشیدگی بڑھتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث

تماشائیوں کے لیے یہ لمحہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کر کے ماحول کو مزید گرما دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ابھیشک شرما ایشیا کپ بھارت پاکستان تلخ کلامی حارث رؤف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھیشک شرما ایشیا کپ بھارت پاکستان تلخ کلامی

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار

دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شاہین بھارتی سورماؤں سے دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہوگئے، گرین شرٹس پچھلی ہار کا بدلہ چکانے کو بے قرار ہے۔

ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر ایونٹ میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں آج زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، گراؤنڈ وہی، ٹیمیں وہی اور میچ ریفری بھی اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

گزشتہ روز میچ کی تیاری کیلئے قومی سکواڈ دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو پاکستان کے ساتھ بھارتی فینز نے ان کا استقبال کیا، بھارتی فینز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان کے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیا۔

آئی سی سی اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ سٹاف اور کھلاڑی ٹریننگ سیشن ختم کر کے ہوٹل چلے گئے، محسن نقوی نے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو کی، دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کر کے حوصلہ بڑھایا۔

ٹیم مینجمنٹ نے کپتان سے مل کر بھارت کیخلاف میچ کی حکمت عملی بنا لی، اوپنر بلے باز صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوپننگ سے ہٹا کر نمبر چار پر بیٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، فائنل الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلنگ میں شاہین اور حارث کو ہی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ نے ایک بار پھر قومی ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں اور جیت کیلئے دعاگو ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہار کا بدلہ چکائے گی۔

ہینڈ شیک تنازع اور ریفری کی معافی

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نہ تو ٹاس کے وقت اور نہ ہی میچ کے اختتام پر ہاتھ ملایا تھا۔

بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس رویے پر شدید احتجاج کیا اور آئی سی سی کو ریفری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

تاہم دوسرے میچ سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے باضابطہ معذرت کر لی، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل
  • ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ
  • ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل عمر گل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ
  • بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل
  • پاک بھارت ٹیم کے درمیان مصافحہ کا تنازعہ، حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا