بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔
سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔
سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔
https://x.
یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں 13 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے جبکہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ نہیں آسکی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر گل
پڑھیں:
پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے نام رہا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ مگر پُرسکون انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی سمیٹی، جب کہ نچلے نمبروں کے بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔
میچ کا آغاز جنوبی افریقی بولرز کے دباؤ سے ہوا، لیکن کپتان سلمان آغا نے بہترین قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 62 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ وکٹ کے دوسرے سرے پر محمد رضوان نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دونوں کے درمیان قیمتی شراکت نے پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچایا۔
اسی طرح فخر زمان 45 رنز کے ساتھ بھرپور فارم میں نظر آئے، جب کہ نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 39 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔
بیٹنگ لائن کے مڈل آرڈر میں تسلسل نہ رہا، حسین طلعت 22، محمد نواز 9، بابر اعظم 7 اور حسن نواز صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے، تاہم آخر میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چار اور نسیم شاہ نے صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہ کر جیت کو یقینی بنایا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش، لُنگی اینگیڈی اور ڈونوون فریرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جورن فورٹن اور جورج لنڈا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت قبول کی اور 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تجربہ کار اوپنر کوانٹن ڈی کاک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ لوان ڈرے پریٹوریس نے 57، کپتان میتھیو برٹزکے نے 42 اور کوربن بوش نے 41 رنز کے ساتھ ٹیم کے مجموعے کو بڑھایا، تاہم دیگر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستانی بولرز نے نپی تلی گیندبازی سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کر کے آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، جبکہ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔