پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
ایونٹ کے گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکامی کا شکار ہوگئی تھی جس کے باعث بھارت نے میچ باآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
روایتی حریفوں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 11 میں بھارت فاتح رہا ہے۔ پاکستان کو صرف تین میچز میں ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔
https://x.
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے بھارتی بیٹنگ کو اس بار اسپن بولنگ کے برعکس فاسٹ بولنگ سے قابو کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔
آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔
اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔