پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر پر بوٹوکس اور لِپ فلرز کروانے کا الزامات لگا دیے گئے۔

ان دنوں صبا قمر اپنے ڈرامے پامال کے ایک سین کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں جس میں انہیں شوہر کے سلوک پر روتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

اس سین میں 41 سالہ اداکارہ کی ظاہری شکل و صورت اور چہرے کے تاثرات پر ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس اور لپ فلرز کروا رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے بھی زیادہ بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی عمر اب واضح دکھائی دے رہی ہے اور بوٹوکس کے اثرات ان کے چہرے پر نمایاں ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ایکٹنگ پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dr Saman Zeeshan | Aesthetic Dermatology Dubai (@drsamanzeeshan)

حال ہی میں دبئی میں مقیم ڈاکٹر نے صبا قمر کے ’بوٹوکس کرائنگ‘ پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکارہ کے چہرے پر باریک جھریاں موجود ہیں اور انہوں نے معمولی بوٹوکس کروایا ہے، جس کے باعث رونے کے دوران اداکارہ تاثرات مختلف نظر  آرہے ہیں تاہم یہ بوٹوکس بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی صبا قمر کے اس آفٹر بوٹوکس لُک پر ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی اداکاری اب بھی بہترین ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث