City 42:
2025-12-10@21:45:41 GMT

راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے منصوبہ تیار  

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

  راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا۔

  20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔

 صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی تی آئی کی جانب سے رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

اس ضمن میں ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کے لیے راستہ نکالنے پر غور ہو گا جبکہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، "Enough is enough"۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار، ذرائع
  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار
  • نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، جو جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، شرجیل میمن
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی
  • شرجیل میمن کا خواتین کیلیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم
  • حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی
  • کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ
  • کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنا لیا گیا
  • پاکستان میں لڑاکا ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ترک منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل