راولپنڈی؛ 3کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔
ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔
سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور:گلبرگ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیاْ
گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے ملزم کو گلبہار کالونی سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق 10 سالہ شاہزیب گھر سے دکان پر سودا سلف لینے جا رہا تھا، ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم عثمان سکندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔