مچھروںکی افزائش روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-9
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت شہباز ہال میں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت، بلدیہ، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں یونین کونسل سطح پر فومیگیشن پلان تیار کرکے فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل افسران اور ہیلتھ ٹیمیں باہمی رابطے کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل وائز فیومیگیشن پلان فوری طور پر تیار کرکے ڈپٹی کمشنر آفس سے شیئر کیا جائے تاکہ ہر علاقے میں مربوط انداز میں اسپرے کیا جا سکے۔انہوں نے ٹی ایم سیز کو ہدایت دی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود تالابوں اور پانی کے ذخائر کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ مچھر کی افزائش کے مقامات ختم کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جائیں اور صورتحال کی رپورٹ ارسال کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمے دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔