پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور رابطوں کے ایک نئے سنگ میل کی علامت ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے اس تاریخی موقع کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج پی آئی اے نے مانچسٹر کے لیے اپنی افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے۔
PIA heads to Manchester! A genuine joy to wave off the first flight by a Pakistani carrier to the UK in five years.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) October 25, 2025
انہوں نے پی آئی اے کی بحالی کو ایک مثبت سنگ میل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت قومی ایئرلائن کی واپسی ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ یہ نیا فضائی رابطہ پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
جین میریٹ نے کہاکہ اسلام آباد تا مانچسٹر پرواز پاکستان برطانیہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، فضائی رابطے کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر آسان ہوگا۔
دوسری جانب برطانوی حکام نے بھی پی آئی اے کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قومی ایئرلائن طویل انتظار کے بعد برطانوی فضاؤں میں پروازوں کے آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برطانوی ہائی کمشنر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے خیرمقدم وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی ا ئی اے وی نیوز برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ، پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ، ملک بدر کر دیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرونگا۔