سندھ کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے صوبے بھر کی مختلف جیلوں میں اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت متعدد سینئر افسران کے عہدوں میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق غلام مرتضیٰ شیخ کو سینٹرل جیل کراچی کا نیا سینئر سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل دیگر اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، اسی طرح عبدالکریم عباسی کو سینٹرل جیل حیدرآباد کا سینئر سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا ہے، دونوں افسران کو ان کے تجربے اور کارکردگی کی بنیاد پر یہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
محکمہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شکیل احمد ارباب کو اسپیشل جیل نارا، حیدرآباد کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فہیم انور میمن کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ان افسران کو جیلوں کے انتظامی امور، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا کہ شباب الدین صدیقی کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پرزنس (AIG Prisons) کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں جیلوں کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات، انضباطی کارروائیوں اور اصلاحی اقدامات کی نگرانی شامل ہوگی۔
محکمہ جیل خانہ جات سندھ کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں جیلوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے اور قیدیوں کی فلاحی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے ہیں۔
محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے افسران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جیلوں میں نظم و ضبط، شفافیت اور اصلاحی ماحول کو فروغ دینے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے جبکہ جیلوں میں سیکیورٹی عملے کی تربیت اور مانیٹرنگ سسٹم کو بھی مزید فعال بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا ہے جیلوں میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟