دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ملائیشیا میں منعقدہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی کے دوران دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔"

طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات سے مثبت نتائج کی توقع ہے، اور امید ہے کہ چین مزید 100 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنے پر راضی ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے غزہ میں پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی، اور اگر ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، بصورت دیگر امن معاہدے کے شریک ممالک کارروائی کریں گے، جبکہ امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔"

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ان دنوں ایشیا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے بھی خواہاں ہیں تاکہ تجارتی اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے پیش رفت کی جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ادارہ نور حق میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملاقات و تعزیت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251025-08-37

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ملائیشیا جانے سے قبل دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ
  • ٹرمپ اور امیر قطر کی دوحہ میں اہم ملاقات، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا امکان
  • ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کا ملائیشیا جاتے ہوئے دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
  • ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان
  • ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے العدید ایئربیس پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کرینگے
  • صدر ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کریں گے
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ادارہ نور حق میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملاقات و تعزیت کررہے ہیں