2025-10-26@10:25:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2152
«آغا علی رضوی صاحب»:
(ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی...
وزیرآباد+قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے، یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے احمد نگر چٹھہ میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین کے بہنوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا چوہدری جاوید چٹھہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب لوکم ہائیرنگ بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہو گا، اجلاس میں پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے 33ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس 27 اکتوبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ محکمہ ریونیو اجلاس میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، ارکان اسمبلی ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث...
وفد نے سیلاب زدگان کے لیے قائد کی طرف سے میڈیکل کیمپوں، راشن پیکیجز اور خیمہ جات کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، ضلع مظفرگڑھ کے نائب صدر سردار منظور حسین اخلاق، سردار خرم حسین خان اور سابق کونسلر سید مجاہد حسین شمسی نے ملاقات کی۔ وفد نے سیلاب زدگان کے لیے قائد کی طرف سے میڈیکل کیمپوں، راشن پیکیجز اور خیمہ جات کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی بحالی کے حوالے سے سیلاب زدگان...
واٹس ایپ ہیکنگ کا شکار ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کے ساتھ پیش آئے واقعے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاطر ہیکرز نے 19 اکتوبر کی صبح ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے مختلف نمبرز سے 15 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ نکہت شکیل نے بتایا کہ ایک روز قبل 26 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کراچی کے دفتر میں انہیں بلا کر واقعے سے متعلق تحریری درخواست وصول کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے تحقیقات میں سست...
لاہور: پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے آج 25 اکتوبر 2025ء بروز ہفتہ رات 8 بجے ناظم آباد بلاک 04 ماہر القادری فیملی پارک میں ‘‘ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن 2025’’ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ناظمہ کراچی جاویداں فہیم، ناظمہ ضلع نادیہ سیف، سید محمد مظفر، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن و دیگر معزز شخصیات تشریف لائیں گی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کےمطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بے وقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتے ہیں۔جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا تاہم اگر...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے اراکین کے برابر کی جائیں، اراکین کی تنخواہوں کے معاملے پر غور کیا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنادی جائے جو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں سی پیک فیز 2 میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں میں تاحال بلوچستان کا کوئی پروجیکٹ شامل نہیں۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس...
جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے تحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں جامعہ کراچی میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل...
---فائل فوٹو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے آرٹیکل191اے کے دائرہ اختیار میں بیٹھ کر اسے کیسے نظر انداز کردیں؟ ، آرٹیکل 191 جائز شق ہے تب ہی آئین کا حصہ ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سنی اتحاد...
خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ سوات اور شانگلہ کے لیے افشاں حسین، ہری پور کے لیے شازیہ جدون، کوہاٹ کے لیے جمیلہ پراچ، لکی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ پروفیسر علی ارشد میر ، پنجابی زبان...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے اور حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے معدنیات اور زمینی وسائل پر مقامی عوام کا مکمل حق ہے اور کوئی ادارہ یا فرد ان حقوق پر تسلط نہیں جما سکتا۔ جو بھی ادارہ یا افراد مقامی زمینوں اور معدنیات پر غیر قانونی یا ظالمانہ قبضہ کرنے کی کوشش کرینگے تو مقامی لوگ ان کیخلاف سخت ردعمل دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات معدنیات سے وابستہ افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت اور متعلقہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک بین الپارلیمانی یونین کی 151ویں اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ سب وکلا فل کورٹ مانگ رہے ہیں مگر طریقہ کارکوئی نہیں بتارہا جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے ہم کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد احسن نے دلائل میں استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا 16 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگربینچ کیس سن نہیں سکتا توآرڈرکیسے دے سکتا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 191 اے میں کوئی قدغن...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملت تشیع کا سرمایۂ افتخار ہیں اور انہی کے لہو سے استقامت و بیداری کی راہیں روشن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نماز مغربین کی حالتِ سجدہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء چھلگری کی یاد میں آج بہشت زہرہ قبرستان چھلگری میں دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے مزارات پر شمع روشن کی گئیں، قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ مجلس عزا سے مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی۔ ان میں سے صرف 50 ارکان نے رخصت کی درخواست دی، جب کہ 166 بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔ مزید پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی فافن کا کہنا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔انہوں نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی مزید :
راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی احتساب کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج علی اعجاز نے سماعت کی، چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز پیش ہوئے۔ راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی وصول کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آ کر وصول کر لیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی...
سٹی 42: طلال چوہدری نے کہا ہم مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مولانا صاحب کو ناراض نہیں کرسکتے وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی جب بھی تجویز آتی ہے ہم انہیں اور ان کی تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں ۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نےحکومت کو تجویز دیتے ہوئے بتایا تھا کہ علما اور مدارس کے خلاف پروپیگینڈا کیا جارہا ہے ۔قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاونٹ بن جانے چاہیے۔وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیوں کروائی جارہی ہے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے دینی...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آکر وصول کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
بنگلادیش آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ سیمی فائنل کی چوتھی اور آخری ٹیم کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں لازمی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/aP4rNKIldI — PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025 محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول...
بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے بلاول کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جنیوا: سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری 151ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں فورم سے خطاب کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے کیےجانے والے اقدامات سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے...
— تصویر بشکریہ رپورٹر ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ساجد قمر کا کہنا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔کانووکیشن کے موقع پر جامعہ کے ترجمان سردار نصیر نے کہا کہ 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس / ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ 83 بین الاقوامی طلبہ کو ڈگریاں تقسیم...
ایمازون کے کلاؤڈ یونٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، فورٹ نائیٹ اور سنیپ چیٹ سمیت متعدد ویب سائٹس اور ایپس متاثر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس جب آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری ٹوپی پہن لیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر 6 سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے آج اپنے...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی; مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
مختلف میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بھارہ کہو میں واقع پولیس اسٹیشن کی دستیابی، انتظامی کارکردگی اور جرائم کنٹرول کی صورتِ حال پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر (انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد) نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریکارڈز، روزنامچہ (روزانہ ڈائری)، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، وار ہاؤس، قیدخانہ، تفتیشی اہلکاروں کے کمرے اور رہائشی کیمپوز کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو میں جرائم کنٹرول، رات کے وقت چیک پوسٹ قائم کرنے، ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی اور شہریوں کو بروقت خدمات مہیا کرنے کے معاملات میں مستقل ناقص کارکردگی سامنے آئی۔ نتیجتاً، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو معطل کیا گیا ہے۔ ان حکمات کے تحت پولیس...
کراچی: سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔ درخشاں...
”بیئر بائسپس“ کے نام سے معروف یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ممبئی میں اداکار راوی دوبے اور سرگن مہتا کی دیوالی پارٹی کے دوران بنائے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں رنویر کو ایک دلچسپ مکالمے میں سنا جا سکتا ہے۔ راوی دوبے ان سے پوچھتے ہیں ،’لیکن تمہاری بیوی کہاں ہے…؟‘ جس پر رنویر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں ، ’وہ کچھ ہی دیر میں آ جائے گی۔‘ یہ سن کر سرگن مہتا ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں، ’کتنی دیر لگے گی؟‘ یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل...
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گی۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی موجود تھے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور تعلیمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے...
شہباز علی: کرکٹ کھیلو،تعلیم بھی جاری رکھو، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی سکالرشپ ملیں گی، پی سی بی اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ بیکن ہاؤس میں معاہدہ طے پا گیا۔ کرکٹرز کےلئے تعلیمی سکالر شپ دینے کیلئے معاہدہ کیا گیا، پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے معاہدے پر دستخط کئے، بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو مفت تعلیم...
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویمو (Waymo) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹیکسیاں متعارف کرانے والی یہ پہلی کمپنی عام صارفین کو 'ڈرائیورلیس رائیڈز‘ کی فراہمی کی اپنی سروس کو اب بین الاقوامی سطح پر توسیع دینا چاہتی ہے اور اس کا اگلا بزنس ٹارگٹ لندن ہے، جہاں یہ منصوبہ متوقع طور پر 2026ء میں عملی صورت اختیار کر لے گا۔ کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ویمو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلانے کا تجرباتی مرحلہ اگلے چند...
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، طلبہ کی سہولت اور موسمی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول صبح 8:30 بجے شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔ یہ نیا شیڈول 20 اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا اور مارچ 2026 تک لاگو رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں، کیونکہ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کی تعطیل برقرار رکھی جائے گی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ نئے...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے اوورز کم کردیے گئے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ Rain stops play in Colombo with Pakistan 52-3 after 12.2 overs ????️#PAKvNZ | #CWC25 | #BackOurGirls pic.twitter.com/wF4UUTmmwj — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2025 میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل امپائرز نے میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا ہے۔ The rains have disappeared for now, and we get underway in under 10 minutes. The match...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باجود بارش کے باعث جیت سے محروم رہی تھی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ راشد لطیف نے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لیےدعا کریں، اللہ ان کو جواہر رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انالله واناالیه راجعونٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ انکی مغفرت کے لیئے دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ انکو جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین — Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) October 18, 2025 واضح رہے کہ تنویر احمد نے پانچ ٹیسٹ، دو...
واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انہوںنے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔ جمعہ کوفاکس بزنس نیٹ ورک پر نشرہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بھی جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا، میں چاہتا ہوں سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو، سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا تو سب شامل ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بدھ کو متعددممالک سے مثبت بات چیت ہوئی جس میں کئی ممالک نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا...
پاکستان کا افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار، پاکستان پرامن، مستحکم، علاقائی طور پر منسلک اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین، کہا خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک...
1۔ تصویر کی الٹی سرچ کریں: گوگل ایمیج سرچ یا دیگر ریورس امیج ٹولز سے دیکھیں کہ تصویر پہلے سے کہیں شائع تو نہیں ہوئی۔ 2۔ میٹا ڈیٹا چیک کریں: اگر ممکن ہو تو EXIF/پوسٹ میٹا ڈیٹا نکالیں مگر یاد رکھیں کہ بہت سی سوشل پوسٹس میں میٹا ڈیٹا ہٹا دیا جاتا ہے۔ 3۔ ویڈیو/امیج کا فریم بائے فریم تجزیہ: اے آئی ساختہ تصاویر یا ویڈیوز میں غیر فطری کنارے، روشنی کی بے قاعدگیاں یا متضاد شفافیت ہو سکتی ہے۔ 4۔ اصل سورس تلاش کریں: پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ کی تاریخ، پیٹرن اور پہلے کے مواد کو دیکھیں—نئے یا مشتبہ اکاؤنٹس اکثر پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ 5۔ متعدد آزاد ذرائع سے تصدیق کریں: یا تو سرکاری اعلامیے،...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔ پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا۔ بی بی سی کے مطابق گجرات میں سرکاری کالج کی عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم لگانے پر کالج کے پرنسپل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جواب طلبی کے بعد کالج پرنسپل نے اپنا تحریری مؤقف ارسال کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے اقدامات سے بہت متاثر ہوں، اسی لیے کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا نصب کیا گیا۔ کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ جھنڈا...
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر قومی پرچم کی جگہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرانے کا معاملہ سامنے آیا، جس نے سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ یہ واقعہ 14 اکتوبر 2025 کو منظر عام پر آیا، جب سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا دکھائی دیا، جسے ناقدین نے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا موقف سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 سے زائد ارکان پر مشتمل کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرلی اور ابتدائی طور پر 26 سے زائد رکنی کابینہ کی فہرست تیار کرلی ہے جو کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ کی ٹیم میں علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات رہیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف واحد رہنما ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کو موثر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے نامور رہنما کا شمار قائد اعظم کے قریبی رفقا اور جدوجہد آزادی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے، لیاقت علی خان کو انکی سیاسی بصیرت اور اصول پسندی کے باعث "قائد ملت" کا خطاب بھی دیا گیا۔ 16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہنما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو ایک بدبخت نے ریوالور سے گولیاں برسا کر شہید کردیا تھا۔ سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف...
پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے نامور رہنما کا شمار قائد اعظم کے قریبی رفقا اور جدوجہد آزادی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے، لیاقت علی خان کو انکی سیاسی بصیرت اور اصول پسندی کے باعث قائد ملت کا خطاب بھی دیا گیا،،16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہنما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو شہید کردیا گیاتھا ،،، شہیدِ ملّت کی زبان پر جاری ہونے والے آخری الفاظ تھے ’’خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘ قوم کے اس عظیم رہنما کو راولپنڈی کے جس کمپنی باغ میں شہید کیا گیا، بعد میں اسے ’’لیاقت باغ‘‘ کا نام دیا گیا-
سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے کیا تھا۔ سیمینار میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریا کے شہر سیول میں "یوم سیاہ، انصاف و آزادی کیلئے کشمیر کی پکار“ کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-8 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز اور شاہراہوں پر حادثات کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے جلد از جلد ائیر ایمبو لنس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور این ایچ اے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی کاوشیں تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2ہیلی کاپٹروں سے ائیر ایمبولنس سروس شروع کی جائے جس کے لئے ہسپتالوں کے اندر ہیلی پیڈ بھی بننے چاہئیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کو لینڈ ہونے کے لئے کم سے کم جگہ درکار رہتی ہے۔اس امر کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے این ایچ ا ے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے...
پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
گجرات کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری کی جائے گی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریکِ انصاف کے سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ کے پی گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب ہوئی، حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا، سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی...
کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
—فائل فوٹو چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سن سکتی ہے، ضرورت پڑی تو تمام آئینی بینچ کے ججز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی۔پاکستان بار کونسل کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ بینچز میں تمام ججز بھی بیٹھ سکتے ہیں، آئینی بینچ مزید بینچز بنانےکا اختیار رکھتا ہے، تمام فیصلے بینچز کی تشکیل سے متعلق ہیں، جسٹس محمدعلی کے فیصلے موجود ہیں، فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے جوڈیشل آرڈر جاری ہونا چاہیے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا پھر ہمیں فل کورٹ کو...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔(جاری ہے) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو...
ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان صفائی کے منظم اور پائیدار نظام کے قیام کے لیے ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ معاہدے کے مطابق کچرے کو الگ کرنے، ری سائیکلنگ کے طریقے متعارف کرانے اور طلبہ و عملے کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ تعلیمی ادارے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صفائی نظام میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی، رہائشی علاقے اور ہاسٹلز سے کچرا روزانہ کی بنیاد پر علیحدہ جمع کر کے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ترکیہ کی کمپنی پاک الطاس اس منصوبے میں ری سائیکلنگ...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
مرید کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔
دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ربھارت نے کھیل کے آخری روز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔ بھارت نے سائی سدھرسن (39) اور کپتان شبمان گل (13) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ کے ایل راہول 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو اور جومیل وریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھارت کے 518 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 248 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری...
بی جے پی کا کشمیر اسمبلی سے راجیہ سبھا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ، دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب
کشمیر اسمبلی میں حکمران نیشنل کانفرنس کے 42 جبکہ ہندوتوا بی جے پی کے پاس صرف 28 ارکان موجود ہیں اور بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی واضح اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تینوں نشستوں پر کامیابی کے دعوے سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات میں دھاندلی اور جوڑ توڑ کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں 24 اکتوبر کو ہونے والے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔ مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام اجلاس...