اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ پارلیمانی لیڈر تقرری کیلئے نواز شریف نےابتدائی مشاورت میں رانا ثناءاللہ خاں اور سینیٹر پرویز رشید کےنام شارٹ لسٹ،ذرائع

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ابتدائی مشاورت میں رانا ثناءاللّٰہ خان اور سینیٹر پرویز رشید کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم اور قائد ایوان اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔

پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے رانا ثناءاللّٰہ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی حمایت کی ہے۔ لیگی رہنماؤں کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ ایک فعال، متحرک اور دبنگ پارلیمانی لیڈر ثابت ہوسکتے ہیں جو اپوزیشن کے جارحانہ بیانیے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ لیگی رہنماؤں نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا نام بھی پارلیمانی لیڈر کے طور پر تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی ہے، جس پر تقرری کے لیے مشاورت جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان