2025-12-10@09:55:43 GMT
تلاش کی گنتی: 108653
«محمد کا»:
سعودی عرب کی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن 11 سے 20 دسمبر تک جدہ سپرڈوم میں جدہ بک فیئر منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں حصہ لیں گی۔ 400 سے زائد اسٹالز پر مشتمل یہ ایونٹ ’ Jeddah Reads ‘ کے نعرے کے تحت ہوگا، جو ’ Saudi Reads ‘ مہم کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سعودی ادبی شعبے کو مضبوط بنانا، مطالعے کا رجحان بڑھانا اور مصنفین اور قارئین کے درمیان بامعنی رابطہ قائم کرنا ہے۔ کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبد اللطیف الوسیل کے مطابق جدہ بک فیئر مملکت کی قیادت کے ثقافتی ویژن کا حصہ ہے اور ادب،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن عملے کو دھمکانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، سہیل آفریدی اور شہر ناز عمر ایوب کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، درخواست گزار بابر نواز خان کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کمیشن کو بتایا کہ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری کے سسر وفات پا گئے ہیں، میں سہیل آفریدی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔ ممبر کے پی کے نے سوال کیا کہ آپ سرکاری حیثیت میں کیسے ایک...
پنجشیر: افغانستان کے صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے طالبان کے ایک اہم مرکز پر پیچیدہ کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، جن میں ایک بٹالین کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن 7 دسمبر 2025 کی شب ضلع درہ کے علاقے عبداللہ خیل کی وادی میں واقع طالبان کے مضبوط گڑھ منجستو گاؤں میں کیا گیا۔ کارروائی شام 6 بجے دو مراحل میں ہوئی— پہلے بارودی سرنگ کے دھماکے سے حملہ کیا گیا جس کے فوراً بعد راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی، جس سے طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ این آر ایف کے مطابق یہ مرکز طالبان کی وزارتِ دفاع کی اسپیشل بریگیڈ کا...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کوآرڈینیٹراطلاعات خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی۔خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج...
پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا، نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ فیسٹیول میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ایک خصوصی نشست کا حصہ بنیں اور اپنی زندگی اور فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گزشتہ چند برسوں سے اپنی بیٹی کی پرورش پر توجہ دینے کے لیے فلموں سے کچھ دوری اختیار کی ہوئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شکل و صورت میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں پر انٹرنیٹ صارفین نے غیر ضروری تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ کئی لوگوں نے ان کے چہرے میں فرق محسوس کرتے ہوئے غیر...
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان نے منگل کے روز کنگ سلمان ایئر بیس میں نئی انتظامی اور فوجی سہولتوں کا افتتاح کیا۔ یہ اقدامات رائل سعودی ایئرفورس کی جنگی تیاری کو مزید مضبوط بنانے کے اسٹریٹجک منصوبوں کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا عالمی اقتصادی چیلنجز پر مشترکہ اقدامات کے لیے زور سعودی ولی عہد کی آمد پر وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ عہدے داران نے ان کا استقبال کیا۔ Crown Prince and Prime Minister Mohammed bin Salman inaugurated on Tuesday new facilities at King Salman Air Base in the Central Sector. This is part of strategic projects aimed at enhancing the combat readiness of the Royal Saudi Air Force (RSAF).https://t.co/g4GQKDxOz1...
پاکستان تحریک انصاف نے عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تو انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن پاکستان میں یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب موجودہ حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں انسانی حقوق کی پامالی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پارٹی کے مطابق آئین میں درج بنیادی حقوق کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کا آئین شہری آزادیوں، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، مگر موجودہ دورِ حکومت میں بنیادی انسانی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کیا گیا...
چینی کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ ملکی ضرورت کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے چین کی ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ چینی وفد کی قیادت چیئرمین وانگ جیانبن نے کی اور پاکستان میں سولر انرجی سمیت دیگر ہائی ٹیک شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟ وزیر قیصر احمد شیخ نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان میں سرمایہ کاری...
فائل فوٹ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ لشکر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی...
’’وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں،یہ سرپرستی کرتے ہیں‘‘وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا بڑا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار...
ایما زون نے بھارت میں 2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے گا تاکہ اپنے کاروبار کو توسیع دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکے۔ اس طرح امریکا کی یہ ای کامرس کمپنی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی موجودگی بڑھانے والی تازہ ترین عالمی ٹیک فرم بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ امریکی ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے اس سال بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت اور ڈیپ ٹیک کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹیجک مرکز کے طور پر بھارت...
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 4ہزار 207ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 200روپے کی کمی سے 4لاکھ 40ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 029روپے گھٹ کر 3لاکھ 77ہزار 796روپے کی سطح پر آگئی۔
بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ، سیّد مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک تشویشناک واقعہ سامنے آیا جس میں انڈر19 کے ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ایسوسی ایشن کے انڈور نیٹس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں وینکٹارمن کو سر میں شدید چوٹیں آئیں، انہیں 20 ٹانکے لگانے پڑے اور کندھے میں فریکچر بھی ہوا۔ کھلاڑی اسکواڈ سے نکالے جانے پر ناراض تھے اور انہوں نے ہیڈ کوچ پر ہی حملہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نوکری کا جھانسہ اور ہراسانی، کبڈی کی معروف کھلاڑی نے خودکشی کر لی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور بتایا کہ ملزمان فرار ہیں جنہیں تلاش کیا جا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اکشے کھنہ جس سین میں فلم میں انٹری دیتے ہیں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس گاڑی سے نکل کر مقامی انداز میں رقص کرتے ہجوم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پھر خود بھی ہجوم کے ساتھ رقص کرنے لگتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial) بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈکشن ٹیم کے ایک ذرائع کے مطابق اکشے کھنہ وائرل ویڈیو میں جس...
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جا نب سے یوم شہادت پر پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوار محمد حسین گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے،سوار محمد حسین نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ٹھکانوں کے بارے فیصلہ کن معلومات فراہم کیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی درست نشاندہی نے...
ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ سیمینار میں دانشوروں، ماہرین، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ...
دنیا بھر میں ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، مگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یہ دن ایک کڑی حقیقت کی تلخ یاد دہانی کے طور پر سامنے آتا ہے۔ کشمیری عوام اس دن کو احتجاج کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق گزشتہ 4 دہائیوں سے جاری سنگین صورتِ حال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر رکھا ہے۔ طویل محاصرے، تشدد، جبری گمشدگیاں، گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں وہاں کے لوگوں کی روزمرہ حقیقت بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف احتجاج فوجی کارروائیوں نے ہزاروں خاندانوں کا مستقبل تاریک کر...
پی ایس ایل کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی، پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے۔ اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر...
بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے نظر انداز کرنے پر کرکٹرز نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری (CAP) کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر مبینہ طور پر تین مقامی کرکٹرز نے ‘جان سے مارنے کی نیت سے’ حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ واقعہ 8 دسمبر کی صبح پیش آیا، مبینہ طور پر کوچ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کندھے میں فریکچر ہوا، ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔ واقعے کی ایف آئی...
صحافیوں کا بدترین دشمن اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطاق دنیا بھر میں قتل ہونے والے 67 صحافیوں میں سے 29 کو اسرائیل نے غزہ میں قتل کیا۔ خان یونس میں 25 اگست کو ہونے والا اسرائیلی فوج کا ڈبل ٹریپ حملہ صحافیوں کے خلاف بدترین حملہ تھا، جس میں 5 صحافی مارے گئے تھے۔ خیال رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 220 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔ اب آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر کے بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نےکہا...
شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صارفین پر 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے,یہ اضافہ دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا,نوٹیفکیشن کا اطلاق لیسکو سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں پر ہوگا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی نیپرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو انتخابات کرانےکا مشورہ دیدیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانےکے لیے استعمال کر رہا ہے، تنازع میں روس کو یوکرین پر برتری حاصل ہے، یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے لیے یورپی ممالک بہتر کردار ادا نہیں کر رہے اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ، سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں انڈر 19 کے ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق، ایس وینکٹارمن کو ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر تین مقامی کرکٹرز نے ان پر حملہ کیا۔ واقعہ 8 دسمبر کی صبح ہوا، جس میں کوچ کے سر میں چوٹ اور کندھے میں فریکچر ہوا، اور ان کے سر پر 20 ٹانکے لگائے گئے۔ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مبینہ طور پر ملزم کرکٹرز فرار ہیں۔ وینکٹارمن نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری کے سیکرٹری جی چندرن نے انہیں حملے...
(ویب ڈیسک)ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔مراسلے کے مطابق کم از کم 6 ماہ سروس کرنیوالے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے، مستقل وکنٹریکٹ ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملےگا۔ ڈیلی ویجز و پیکج ملازمین کیلئے 40 فیصد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہونگے،اس کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنیوالے ملازمین بھی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ طویل غیر حاضر یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پرموجود ملازمین بھی اس آفرکے مستحق نہیں ہونگے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما مشتاق احمد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیکٹری ناکے پر پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف اب ان کا “پسندیدہ لفظ” بن گیا ہے، کیونکہ انہی ٹیرف کی بدولت امریکہ میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے اسی آمدنی سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کی ہے۔تقریب میں ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، خارجہ پالیسی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق کئی بڑے دعوے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے...
کلیم اختر:وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹ آف سیلز (POS) سسٹم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور مؤثر بنانے کے لیے مکمل طور پر ازسرِنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس حوالے سے تمام سروس فراہم کرنے والے سیکٹرز کے بارے میں نئی پالیسی مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم کی لائسنسنگ سے متعلق اہم اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ پالیسی میں تمام سیکٹرز کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کچھ مخصوص سیکٹرز کو ایف بی آر کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں پی او ایس...
عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ امداد کےلیے اردن سے مغربی کنارے کی کراسنگ کھولنے کا اعلان کردیا۔ ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی ترسیل اردن اسرائیل کو ملانے والی ایلنبی راہداری کے ذریعے ہوگی۔ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی، اس سلسلے میں خصوصی سیکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔ حماس رہنما نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کے لیے ثالث کاروں سے اسرائیل...
ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور 327 ائرانڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود تھا۔ کراچی 282 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور 348 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی 341 اور شیخوپورہ میں 278 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کی گئی ہے۔
معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔ پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں 17.5 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے 9 دسمبر 2025 کو یہ اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔اس سرمایہ کاری کا مقصد AI انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کی توسیع، ہنر مندی کے پروگرام، اور ADVANTA(I)GE انڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد کو AI میں تربیت دینا ہے۔ اس کے علاوہ خودمختار AI صلاحیتوں کی ترقی بھی سرمایہ کاری کے اہداف میں شامل ہے۔ستیہ نڈیلا نے ہندوستان میں AI کی تیز رفتار اختراع پر زور دیتے...
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے بلوچستان بندمراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بندمراد اور ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹوں کے باوجود ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بندمراد پر بنے درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے کراچی میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے، اس کے لیے ٹریلر، ٹرک اور ڈمپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ بندمراد سے ڈیزل سڑک کے ذریعے کراچی منگھوپیر چوکی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس گلشن معمار تک ایرانی ڈیزل کے نوزل ڈپو قائم ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل رینجرز نے ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں لاکھوں لیٹر ڈیزل، مشینری، ڈیجیٹل میٹر اور...
پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) سروے 2025 کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔او آئی سی سی آئی پاکستان میں 200 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو ملکی معیشت کے 13 سے زائد اہم شعبوں میں سرگرم ہیں۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے حاصل معاشی استحکام اور بڑھتا ہوا کاروباری اعتماد پاکستان کو ترقی کے نئے مراحل میں داخل کر رہا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) کے سروے...
راؤ دلشاد:پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے شامل کیے گئے ہیں۔ کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار جرمانہ ہوں گے،کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ قید ،50 ہزار جرمانہ ہوسکے گا،ڈرائیور اور پیسنجر کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار...
امریکی ریاست فلوریڈا کی بریوارڈ کاؤنٹی میں انٹر اسٹیٹ 95 پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق تقریباً 5:45 بجے ایک ’فکسڈ ونگ ملٹی انجن ہوائی جہاز‘ انٹرسٹیٹ 95 کوکو کے علاقے میں 2023 ٹویوٹا کیمری سے ٹکرا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا ایک اور ڈرائیور کی گاڑی میں نصب ڈیش کیم سے ریکارڈ ہونیوالی ناقابلِ یقین ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ WATCH: Small plane crashes into car while landing on I-95 in Brevard County, Florida pic.twitter.com/WpAFd2INs4 —...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارت میں حکومت نے صارفین کے اسمارٹ فون کی لوکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے ٹریک کرنے کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری کی ایک تجویز پر کام کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تجویز کے تحت ایپل، گوگل، سیمسنگ جیسی کمپنیوں کے فونز میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ فیچر کو فعال کیا جانا ہوگا۔ تاہم کمپنیوں نے پہلے ہی اس پر رازداری کے خدشات کے باعث مخالفت کی ہے۔سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (COAI) نے حکومت کو بتایا ہے کہ اے-جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی صارف کے درست مقام کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، اور یہ ٹیکنالوجی سیٹلائٹ سگنل کے ساتھ سیلولر ڈیٹا...
عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے۔ یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔ ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت سے مذاکرات کی سنجیدگی، عدالتی احکامات پر فوری عمل، اور عمران خان کے زیرِ التوا مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر پولیس اور حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ اعلامیہ اور مطالبات اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر کرے،...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے جنکی 1971 میں دلیری نے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں لازوال کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 1971 میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے اپنی جرات، دلیری اور بہادری سے پوری قوم کا سر ہمیشہ کے لیے فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سیکٹرز کے اراضی مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ سی ڈی اے نے نئے سیکٹرز کے اراضی مالکان کو اسی سیکٹر میں ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی لاء سی ڈی اے نعیم اکبر ڈار نے عامر لطیف گِل ایڈووکیٹ کے ذریعے سی ڈی اے کا تفصیلی جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ جسٹس اعظم خان نے شہری ملک گلزرین کی معاوضوں کی ادائیگی بڑھانے تک ادائیگی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں جمع کروائے گئے سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا کہ سیکٹرز D13, E13, F13 کے اراضی مالکان کے لیے جلد ڈویلپ پلاٹس کی قرعہ...
فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ...
اپنے خطاب میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکا میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، تینوں ممالک کے سربراہان کے مطابق ایک سال کے اندر امریکا دوبارہ طاقتور سٹیٹ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف اب ان کا "پسندیدہ لفظ" بن چکا ہے، کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سکیورٹی سے متعلق متعدد بڑے دعوے کیے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیرف کی رقوم سے امریکی کسانوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بند مراد میں قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپوؤں سے ایرانی ڈیزل ٹرالرز، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑیاں خفیہ ٹینکوں میں ڈیزل بھر کر اسے مختلف مقامات تک پہنچاتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے منگھوپیر چوکی تک لایا جاتا ہے، جہاں سے اسے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار کے علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ پورا نیٹ ورک چل رہا ہے، اور منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس و گلشنِ معمار...
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کے مطابق، صورتِ حال کو اس نہج پر لایا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کا بہانہ بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مسلسل ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہے جبکہ دوسری جانب افواجِ...
کراچی کے پوش علاقے گلشنِ اقبال میں ایک مکان سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ واقعہ تھانہ گلشنِ اقبال کی حدود میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، تفتیشی عملہ اور فارنزک ماہرین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ لاشیں ایک بند مکان سے ملی ہیں جن کی شناخت تاحال مکمل طور پر نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی معائنے سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ، نئے لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے جائے وقوعہ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے والے فارنزک عملے نے...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگست 2027 میں صدی میں ایک بار ہونے والا نایاب اور طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔ یہ غیر معمولی فلکیاتی نظارہ 2 اگست 2027 کو بروز پیر شام 10 بج کر 6 منٹ پر یونیورسل ٹائم (UTC) کے مطابق شروع ہوگا۔ ناسا کے مطابق اس سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا نظارہ پیش کرے گا، مکمل اندھیرا مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ کے علاوہ بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ 2027 کا سورج گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال خواتین کی اموات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کیس کئی پہلوؤں سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ گھر میں گیس بھر جانے کے باعث خواتین جاں بحق ہوئیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش اطلاع کے دن سے کم از کم دو روز پرانی تھی، جس پر پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار...
کابل: افغانستان میں طالبان کے سخت گیر اقدامات کے باعث صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد، گرفتاریوں اور دھمکیوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جس پر عالمی اداروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے دن (10 دسمبر) سے قبل تمام صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ سی پی جے کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں صحافتی آزادی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت کم از کم دو افغان صحافیوں—مہدی...
مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے اور عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پر اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور ٹیکس حکام نے پیر کے روز UNRWA کے ہیڈکوارٹرز پر یہ کارروائی کی، جو ان کے بقول بلدیاتی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اہلکاروں نے دفتر سے فرنیچر، آئی ٹی آلات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے عمارت پر لہراتا ہوا اقوامِ متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اقوام متحدہ کے عملے کا...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات دو بجے کے قریب ختم کرا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن چلائی جبکہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے کے مقام پر پہنچے تو وہ بھی واٹر کینن کی زد میں آگئے۔ اس سے قبل پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں پر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں کاروبار کے آغاز ہی میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 170,000 کی سطح عبور کر گیا۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,171.82 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 715.44 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی اورآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سمیت مختلف کلیدی شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے اسٹاکس جیسے حبیب بینک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اوجی ڈی سی ایل، ماری پیٹرولیم، حبکو اور یونائیڈڈ بینک...
ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نے یوتھ فورم فار کشمیر کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نے یوتھ فورم فار کشمیر کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں کے دوران بے گناہ نوجوانوں سمیت عام شہریوں...
ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نے یوتھ فورم فار کشمیر کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نے یوتھ فورم فار کشمیر کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں کے دوران بے گناہ نوجوانوں سمیت عام شہریوں...
جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سات منزلہ عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے فرانزک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور فائر فائٹرز کے پہنچنے تک کئی منزلیں شعلوں کی لپیٹ میں آچکی تھیں۔ جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 100...
فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قابض...
سندھ کے سب سے قدیم زندہ لوک سازوں میں شمار کیے جانیوالے بَرِیندو کو باضابطہ طور پریونیسکو کے ثقافتی ورثہ کی اُس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جسے فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ ’غیر ملموس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الحکومتی کمیٹی‘ کے 20ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بَرِیندو مٹی سے بنی ہوا میں بجنے والی ایک بانسری نما ساز ہے، جس کی جڑیں 5 ہزار سال قدیم وادیٔ سندھ کی تہذیب تک جا پہنچتی ہیں، یہ سندھ کی روحانی اور کمیونٹی روایات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ https://Twitter.com/PakinIndia/status/1998407287174832225 صدیوں سے اس کی مدھم اور مراقبہ بخش دُھنیں سردیوں کی بیٹھکوں، صوفیانہ محافل اور دیہی تقریبات کا حصہ رہی ہیں۔...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971ء کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کر کے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے 1971ء کی جنگ کے شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے واٹر کینن چلا دی، سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کےلیے پہنچےجو واٹرکینن کی زدمیں آگئے۔ کارکنوں کی جانب سے پولیس پرپتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنوں کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔ ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے 52 شہروں کے لیے شروع کیے جانے والے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صوبے میں سیوریج، ڈرینج، سڑکوں، پارکس اور شہری انفراسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر و بحالی کے لیے 304 ارب روپے مالیت کے پہلے مرحلے کے منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ٹینڈرز، تعمیراتی ٹائم لائنز، منصوبوں کی لاگت اور گراؤنڈ بریکنگ شیڈول پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز اجلاس میں متفقہ طور...
(ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا ۔ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیکر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے ۔ آئندہ ہفتے نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی پالیسی ریٹ 6 فیصد مہنگائی سے 5 فیصد زیادہ ہے ۔ مہنگائی کم اور شرح...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا برٹش ایئرویز کی پرواز BA-2161 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ دونوں کی جانب سے دائر کردہ حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 دسمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ انہیں ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کیا جائے اور بدھ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر...
جینو سائیڈ واچ جیسی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، اقلیتوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور نسل کشی کی تیاریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نسل کشی کے متاثرین کی یاد اور روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین نے مودی کے دورحکومت میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کے بڑھتے ہوئے شدید خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں ہندوتوا لیڈر کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف منظم ظلم...
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں 3 خواتین کی پراسرار موت نے علاقے کو سوگوار اور شہر کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ 3 روز قبل ایک فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی موت کے حوالے سے پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ قتل ہے، اجتماعی خودکشی ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان گزشتہ کئی ماہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا تھا اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد قرض میں ڈوبا ہوا تھا۔ گھر کے سربراہ اور اس کے بیٹے پر مختلف لوگوں کی طرف سے رقم کی...
احمد منصور :آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نےسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے پانے پیغام میں کہا کہ سوّار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ میں ظفر وال ۔ شکر گڑھ سیکٹر میں غیر معمولی بہادری دکھائی،شہید نے دشمن کی پیش قدمی کرتی بکتر بند گاڑیوں کو درست نشانہ لگانے کی رہنمائی کی،شہید کی رہنمائی سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے اور معرکے کا رخ بدل گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی دشمن کی فائرنگ کے...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے کی تحقیقات کے لیے مقامی جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جرگے نے روایتی طریقۂ کار کے تحت ان افراد کو آگ پر چلنے کا حکم دیا تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں ایک جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا#Balochistan #musakhail pic.twitter.com/rYBrJHFl3y — Daily Intekhab (@Intekhabhd) December 9, 2025 واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے 7 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا، اقدام کا جائزہ لینا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے، یہ دن 1948ء میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ انسانی حقوق کے ایسے شاندار عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے جسے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اس قرارداد کے دنیا بھر میں تقریباً 375 زبانوں اور لہجوں میں تراجم شائع کئے جا چکے ہیں جس کی بنیاد پر اس قرار داد...
سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف انڈیا راگھو رام راجن نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیریف روسی تیل کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مؤقف کی تائید نہ کرنے پر عائد کیا۔ ان کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے بیانیے کا ساتھ دیا جس کے بدلے اسے صرف 19 فیصد ٹیریف کا سامنا کرنا پڑا۔ زیورخ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں راگھو رام راجن نے کہا کہ مئی میں پہلگام حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے دوران ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کا کریڈٹ لیا، جسے بھارت نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ شخصیات اور سفارتی ردِعمل سے جڑا تھا،...
تل ابیب: عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیاں خطرناک رخ اختیار کر چکی ہیں، جہاں گزشتہ 3 ماہ کے دوران بارشیں معمول سے 41.9 فیصد کم رہی ہیں، جبکہ صوبے کی قابلِ کاشت زمین بھی سکڑ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو زراعت، پانی کے ذخائر اور لاکھوں شہریوں کے روزگار پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری رپورٹ کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2025 کے دوران صوبے میں صرف 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کی 14.8 ملی میٹر اوسط کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔ اسی عرصے میں درجہ حرارت بھی اوسط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا مشورہ دیدیا ہے جس کے جواب میں یوکرینی صدر نے سیکورٹی کی ضمانت ملنے پر 2 سے 3 ماہ میں انتخابات کرانے کی ہامی بھر لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملنا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے جبکہ روس کو تنازع میں برتری حاصل ہے اور یوکرین اپنا بڑا حصہ کھو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے...