کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کیلئے بند مراد کا روٹ استعمال ہونےکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بند مراد میں قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپوؤں سے ایرانی ڈیزل ٹرالرز، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑیاں خفیہ ٹینکوں میں ڈیزل بھر کر اسے مختلف مقامات تک پہنچاتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے منگھوپیر چوکی تک لایا جاتا ہے، جہاں سے اسے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار کے علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ پورا نیٹ ورک چل رہا ہے، اور منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس و گلشنِ معمار تک متعدد غیرقانونی نوزل ڈپو کام کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پورے انتظام کی نگرانی چوکی انچارج چنگیز اور آصف نامی شخص کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاتا ہے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلسطینی سفیر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچیوزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔
کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔
اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔